?️
تل ابیب (سچ خبریں) لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ ہوگیا جس کا اعتراف خود دہشت گرد ریاست اسرائیل نے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ اور غرب اردن کے شمالی علاقے میں دو ڈرون طیاروں کے مار گرائے جانے کے صرف دو دن کے بعد ہی لبنان کی حدود میں ایک اور ڈرون کے طیارہ مار گرایا گيا ہے۔
صہیونی فوج کے ایک ترجمان آویخای ادرعی نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ ڈرون اپنی معمول کی پرواز کے دوران لبنان کی حدود میں گرا ہے۔
آویخای ادرعی نے دعوی کیا کہ ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے اور اس سے کسی قسم کی اطلاعات حاصل نہیں کی جا سکتيں۔
صیہونی فوج کے ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز رپورٹ دی تھی کہ فلسطینی جوانوں نے اسکائی رائڈر قسم کے ایک ڈرون کو غرب اردن کے شمالی علاقے میں مار گرایا ہے۔
اس خبر کے جاری ہونے کے بعد صیہونی حکومت نے تکنیکی خرابی کے سبب اپنے ایک ڈرون کے گرنے کی خبر دی تھی۔
فلسطینی ذرائع نے منگل کے روز بھی غزہ کے شمالی علاقے میں "اسکائی کلارک” قسم کے ایک ڈرون کا تباہ شدہ ڈھانچہ ملنے کی خبر دی تھی۔


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے شکوہ نہیں، سینئر پیونی جج ہونے پر خوش ہوں، جسٹس منصور
?️ 30 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور
جنوری
سانحہ سیالکوٹ: ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ
?️ 17 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانے والے ملک
دسمبر
اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور نظرانداز نہ کیے جانے والے تعلقات
?️ 5 ستمبر 2025 اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور
ستمبر
ہمایوں سعید واحد اداکار ہیں جو کسی اور کی برائی نہیں کرتے، عتیقہ اوڈھو
?️ 5 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کی تعریفیں
ستمبر
ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھاتے ہی خطے کے تمام ممالک سے دوستی کے عزم کا اظہار کردیا
?️ 6 اگست 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حلف
اگست
یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں
اپریل
جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں
اگست
امریکی لابنگ کے لیے سعودی لابنگ پر کوئنسی کی رپورٹ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: کوئنسی سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹڈیز نے ایک رپورٹ جاری کی
اپریل