?️
سچ خبریں:شمال مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے مضافات میں دہشت گرد گروہ جولانی کے عناصر اور شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
شامی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق، یہ مسلح جھڑپیں ابوحمام اور غرانیج کے علاقوں میں ہوئیں، جہاں جولانی کے عناصر نے شمال مشرقی شام کے علاقوں میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے لشکر کشی کی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور کرد فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں؛100 سے زائد ہلاکتیں
واضح رہے کہ جولانی کے عناصر نے مشرقی حلب، سد تشرین، اور دیر الزور کے محاذوں پر اپنی جنگی مشینری تعینات کی ہے، ان کے عزائم قسد کے زیر کنٹرول علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کے ہیں، جو حالیہ برسوں میں کرد فورسز کے زیر انتظام رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شام میں جاری تنازعے کے دوران، خاص طور پر بشار الاسد حکومت کے سقوط کے بعد، قسد فورسز اور ترکی کے حمایت یافتہ گروہوں کے درمیان سد تشرین اور دیگر علاقوں میں شدید لڑائیاں دیکھنے میں آئیں۔
یاد رہے کہ جولانی کے دہشت گرد عناصر ان علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں اس وقت قسد کے زیر انتظام انتظامیہ موجود ہے۔
درایں اثنا قسد کے کمانڈر مظلوم عبدی نے حالیہ بیانات میں اعلان کیا کہ کرد فورسز اپنے ہتھیار نہیں ڈالیں گی،عبدی نے ترکی پر شام کے شمال مشرقی علاقوں میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کے الزامات عائد کیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترکی کا مقصد عین العرب پر قبضہ کر کے اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو مزید مضبوط بنانا ہے،عبدی نے اس بات پر زور دیا کہ قسد تنازعات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن ترکی کی جارحانہ پالیسیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور قسد کے درمیان جاری تنازعات نے خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ترکی عین العرب سمیت کئی دیگر اہم علاقوں کو اپنے زیر تسلط لانے کی کوشش میں ہے جبکہ قسد اور اس کے حامی اس توسیع کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: شام پر قابض دہشت گردوں کی خفیہ کالز؛پوشیدہ طور پر تشدد کرو
شام کے شمال مشرقی علاقے میں جاری یہ تنازعات خطے میں ایک بڑے انسانی اور جغرافیائی بحران کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ جولانی عناصر کی نقل و حرکت اور ترکی کی توسیعی پالیسی خطے کے امن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جبکہ قسد اپنی مزاحمت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان
دسمبر
زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 6000 سے زیادہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ میں حماس کے ساتھ اور شمال میں حزب اللہ کے
جنوری
ایکس کی جانب سے صارفین کی معلومات فروخت کرنے کا فیصلہ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی جانب سے صارفین کی
اکتوبر
جس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی نہ ہو وہ کبھی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ
اپریل
ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا
اگست
امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ایران پر حملے پر ہنگامہ کھڑا ہو
جون
سعودی عرب اور اسرائیل کے اندرونی اختلافات کے اسباب
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کل منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم
جولائی
یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک سعودی عرب پر حملہ جاری
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی عرب پر یمن کے آج کے حملوں کے جواب
مارچ