سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے ایران کی عسکری اور میزائل طاقت کے حوالے سے اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت ایران کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران ایک بڑی طاقت ہے، جس کے پاس سینکڑوں ہزار میزائل ہیں اور اس کی معیشت اسرائیل کی معیشت سے کئی گنا بڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر ایران کا حملہ کیسا تھا؟امریکی پائلٹوں کی زبانی
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ایرانیوں کو کمزور نہ سمجھا جائے۔
معاریو نے یمن کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یمن کا مسئلہ اسرائیل کے لیے ایک پیچیدہ چیلنج بن چکا ہے اور یہ معمولی دشمن نہیں ہے۔
اخبار نے انکشاف کیا کہ ایک اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع نے کھل کر کہا کہ یمنی ہمارے لیے ایک ایسا چیلنج ہیں جس کا سامنا اسرائیل نے پہلے کبھی نہیں کیا، ہم نہیں جانتے کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔
مزید پڑھیں: ایرانی میزائلوں کے دھماکہ خیز وار ہیڈز اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ:صیہونی تجزیہ کار
یہ اعتراف یمن کی بڑھتی ہوئی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کے پیش نظر اسرائیلی دفاعی حکام کی گہری تشویش کو ظاہر کرتا ہے۔