?️
سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی ادارے، بشمول آکسفورڈ روس فنڈ اور برٹش کونسل، ثقافت و امن کے نام پر روس میں جاسوسی اور مغربی اقدار کی ترویج جیسے سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ لندن پر روسی خودمختاری کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (FSB) نے جمعرات کے روز ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ سے وابستہ ادارے روس میں مخرب، جاسوسی اور غیر مطلوبہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جنہیں ثقافتی اور سماجی پروگراموں کی آڑ میں انجام دیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:روسی فوج کے سلسلے میں برطانوی اور امریکی جاسوسی کا انکشاف
بیان میں بتایا گیا ہے کہ آکسفورڈ روس فنڈ نامی ادارہ، جو برطانیہ سے منسلک ہے، روس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ یہ ادارہ، روسی دفترِ اٹارنی جنرل کے مطابق، روس میں ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے جو ملکی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف سمجھی جاتی ہیں۔
مزید یہ کہ برٹش کونسل (British Council) کو بھی لندن حکومت کے اہم نفوذی آلے کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جو بظاہر ثقافت اور امن کے فروغ کی بات کرتا ہے، مگر دراصل انٹیلی جنس منصوبوں میں ملوث ہے۔
FSB کے مطابق، یہ کونسل برطانوی خفیہ اداروں کے خفیہ منصوبوں میں براہ راست شراکت دار ہے، جن کا مقصد آزاد ریاستوں کی خودمختاری کو نقصان پہنچانا ہے۔
سیکیورٹی سروس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برٹش کونسل جیسے ادارے، بین الاقوامی تنازعات کے حل اور مغربی اقدار کی ترویج کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ روس کے داخلی امور میں مداخلت اور مغربی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بن چکے ہیں۔
بیان میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ آکسفورڈ روس فنڈ نے بھی ان سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے،علاوہ ازیں، روسی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ ہم جنس پرستی (LGBTQ+) کی ترویج اور حمایت کے ذریعے بھی روس میں ثقافتی و اخلاقی نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:آئی آر جی سی کی جاسوسی مخالف کارروائی سے انگلینڈ تباہ
FSB نے برطانیہ کو عالمی سطح پر بحرانوں کا بانی اور جنگوں کی ترغیب دینے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی راز نہیں کہ لندن کئی دہائیوں سے مختلف خطوں میں عدم استحکام پھیلانے میں مصروف ہے۔
مشہور خبریں۔
قدس کی آزادی عالم اسلام کی ترجیحات میں سرفہرست
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: تجزیہ کار نعمت مرزا احمد نے ایک انٹرویو میں اس
اپریل
چین کا امریکہ کے خلاف 761 بلین ڈالر کا بم
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے پاس امریکی ٹریژری بانڈز میں تقریباً 761 بلین ڈالر
اپریل
بائیڈن کا ایک سالہ جائزہ، سب سے کنارہ کشی اختیار کرکے کورونا پر حملہ کریں
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن ایک ایسے وقت میں وائٹ ہاؤس
جنوری
امریکہ کے لیے سعودی عرب کے مطالبات
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
ٹی ایل پی کا احتجاج؛ لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد/لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کےاحتجاج کی
اکتوبر
عبرانی میڈیا: غزہ کی تباہی نے سعودی عرب معاہدے کے عمل کو تباہ کر دیا
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا راستہ
اگست
ترکی کی سعودی عرب کے خلاف شکایت
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:ریاض اور انقرہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہونے کے پیش
اپریل
انسٹاگرام نے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانا شروع کردیں
?️ 10 جنوری 2025 سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم
جنوری