?️
جہلم: (سچ خبریں) پنجاب کے ضلع جہلم کی پولیس نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف شہری کی درخواست پر توہین رسالت کا مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ سٹی جہلم میں عالمی تنظیم اہلسنت کی شوریٰ کے رکن حمیر علی قادری کی مدعیت میں توہین رسالت اور پیمرا ایکٹ 2016 کے تحت ایف آئی آر نمبر 563/25 درج کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ’میں 24 اگست کو جہلم میں موجود تھا، اس دوران دن 11 بجے موبائل فون دیکھا تو اس میں انجینئر محمد علی مرزا کا ایک ویڈیو کلپ وائرل تھا جس میں اس نے نبی کریمﷺ کی شان اقدس میں انتہائی گستاخانہ الفاظ کہے‘۔
ایف آئی آر کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا نے گستاخانہ الفاظ کہہ کر تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے، جس سے تمام مسلمانوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہوا ہے، لہٰذا محمد علی مرزا کے خلاف 295 سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ جہلم کی پولیس نے متنازع ویڈیو بیان کے بعد انجینئر محمد علی مرزا کو امن عامہ (تھری ایم پی او) آرڈیننس کے تحت گزشتہ روز حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا تھا جبکہ ان کی اکیڈمی کو تالے ڈال کر سیل کردیا گیا تھا۔
جہلم پولیس نے تصدیق کی تھی کہ انجینئر محمد علی مرزا کو ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس کے احکامات پر تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے کر 30 دن کے لیے جیل منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو بھی تالے لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کے متنازع ویڈیو بیان پر علمائے کرام کے وفد نے 25 اگست کو ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے ملاقات کی تھی۔
انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا
?️ 25 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف بڑا
مارچ
کیا غزہ کی جنگ دوسری جنگ عظیم کی یاد تازہ کر رہی ہے؟معروف امریکی تجزیہ کار
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی امور کے ایک معروف امریکی ماہر کا خیال
مارچ
صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس میں آباد کاری کے دو بڑے منصوبے
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: استقامتی کمیٹی کے سربراہ موئد شعبان نے کہا ہے کہ
ستمبر
وزیر اعظم نے شوگر ملز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا ذارئع نے بتایا کہ
نومبر
پورا امارات ہماری زد میں،آنے والے حملے سعودیوں کے لیے دردناک ہوں گے:انصاراللہ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ
مارچ
عراق میں ترک افواج کی تعداد سے لے کر آنکارا کے خلاف فیصلے کرنے تک
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: شفق نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے
جولائی
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے
?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے حکومت پاکستان سے رمضان المبارک کا آخری جمعہ ملک میں یوم القدس کے طور پر سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کردیا
?️ 21 اپریل 2022(سچ خبریں)سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے حکومت پاکستان سے رمضان
اپریل