?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت کی ناقص کارکردگی اور نااہلی پر سیکریٹری کو آڑھے ہاتھوں لے لیا، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے، آئندہ سال کا مون سون 22 فیصد زیادہ سخت ہوگا۔
منزہ حسن کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، چیئرپرسن کمیٹی منزہ حسن نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سرکاری افسران وقت پر بریفنگ پیپرز ممبران کو جمع نہیں کراتے ہیں، میں نے ریجنل کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، مجھے بریف پیپرز وقت پر نہیں دیے گئے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے تعمیراتی بریف نہیں فراہم کیا گیا۔
سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی نے اپنی وزارت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے معذرت خواہ ہوں، مستقبل میں کسی بھی ایونٹ سے 3 دن پہلے بریف پیپرز تمام ممبران کو پہنچا دیے جائیں گے۔
چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ آئندہ سال کا مون سون 22 فیصد زیادہ سخت ہوگا، کمیٹی ممبر گستاسب خان نے کہا کہ بھارت سے بہت زیادہ پانی آرہا ہے، جس سے نقصان کا خطرہ ہے، ہمیں علم تھا پھر بھی ہم نے کوئی تیاری نہیں کی۔
سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ یہ بھارت کے پانی کا مسئلہ نہیں ہے، بھارت کے ڈیمز بھریں گے تو وہاں سے پانی آئے گا، اس سب پر وزارت آبی ذخائر کو آکر بریفنگ دینی چاہیے، ہمیں ڈیم بنانے، زمین کے درست استعمال کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں کمیٹی ممبر اویس جکھڑ نے این ڈی ایم اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا ضلع لیہ سیلاب سے متاثر ہورہا ہے، میرے حلقے کے متعدد علاقے اس وقت سیلاب سے متاثر ہیں جن میں جن لوہانچ نشیب، موضع جکھڑ، موضع خان والا، موضع کالرو شامل ہیں، کسانوں کے گھر سیلاب سے تباہ ہوگئے، ڈیڑھ سال سے کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، کیا کوئی نتیجہ نکالا ہے؟
انہوں نے کہا کہ 4 ماہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو بلاتے رہے، وہ آئے تک نہیں، جب ہم وہاں گئے تو این ڈی ایم اے نے فضول سی بریفنگ دی، میرا مقصد کمیٹی میں آنا سیلاب سے ہونے والی تباہی کا حل نکالنا ہے، بڑے شہروں میں کام ہو رہے ہیں، جنوبی پنجاب میں بجٹ نہیں لگایا جاتا، لیہ شہر کو ایک بند نے محفوظ کیا، اگر وہ ٹوٹ گیا تو میرا شہر ڈوب جائے گا، مجھے بتایا جائے میں کس سے جاکر درخواست کروں؟
حکومتی رکن طاہرہ اورنگزیب نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کو جتنے فنڈز چاہئیں، لے کر میں دوں گی۔
سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ آپ کے اضلاع کو ہم متاثرہ علاقوں میں شامل کرکے دیکھ لیتے ہیں، مجھے تفصیل فراہم کر دیں، میں آپ کا رابطہ پنجاب کے چیف سیکریٹری سے کروا دیتی ہوں۔
اجلاس میں کمیٹی ممبر شائستہ پرویز نے پارلیمانی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور وزارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کمیٹیاں کمیٹیاں کھیل رہے ہیں، میں حکومت سے ہوں اور اویس جکھڑ اپوزیشن سے ہے، بدقسمتی سے ہم دونوں ہی چیخیں مار رہے ہیں، کچھ کام نہیں ہورہا ہے، خیبرپختونخوا میں درخت کٹنے پر تفتیش ہونی چاہیے، حکومت کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا، میں اس کمیٹی میں بول بول کر تھک چکی ہوں، میں حکومت سے ہوں اور کمیٹی چھوڑنے کا سوچ رہی ہوں۔
چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی تجاویز دے سکتی ہے اور بہت سی تجاویز پر عمل ہوا ہے، ہمارے اور بھارتی سائیڈ پر کشمیر درختوں میں واضح فرق ہے، ہوٹل کے ہوٹل لکڑی کے بن گئے، یہ اجازت کس نے دی ہے؟ جی بی اور مارگلہ ہلز پر کس نے تباہی مچائی ہے، یہ طاقتور لوگ ہیں، یہ لوگ ایک مافیا ہیں۔
کمیٹی کی رکن شازیہ سومرو نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں کلائمٹ چینج اتھارٹی کو طلب کریں، چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ اگر اتھارٹی کے ممبران نہ آئے تو انہیں سمن کروں گی۔
شائستہ پرویز ملک نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں ٹمبر مافیا کو تباہی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ برسوں سے راول ڈیم پر توجہ دلانے کے باوجود کوئی سنجیدگی سے ایکشن نہیں لیا گیا۔
اجلاس کے دوران چیئرپرسن منزہ حسن نے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2008 سے رولز بنے ہیں، لیکن اب جا کے گاڑیوں کے دھوئیں کا ٹیسٹ یاد آیا؟ نااہل افراد کو عہدوں پر نہیں ہونا چاہیے۔
اجلاس میں ای ویسٹ کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی تشکیل اور ریگولیشنز کے مسودے کی تیاری پر بھی بریفنگ دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ یورپی یونین کی پالیسی کے مطابق قوانین بنائے جا رہے ہیں، تاہم ملک میں ای ویسٹ ری سائیکل کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔
دوران اجلاس یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ پارلیمنٹ لاجز کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا پانی مضرِ صحت اور غیر شفاف ہے۔
کمیٹی نے ہدایت دی کہ اس پانی کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے، ہسپتالوں کے طبی فضلے کے حوالے سے ای پی اے حکام نے بریفنگ دی کہ وفاقی دارالحکومت میں صرف چند ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ کا نظام موجود ہے۔
حکام کے مطابق چھ کمپنیاں طبی فضلہ جمع کرتی ہیں، جن میں سے دو اسلام آباد اور 4 راولپنڈی میں کام کر رہی ہیں، یہ فضلہ روات اور خیبرپختونخوا کی حدود میں منتقل کیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
آسٹریلیا میں ایران جنگ کے خلاف عوامی مظاہرے؛ حکومت دباؤ میں
?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں:آسٹریلیا میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر
مارچ
امریکہ کا افریقی مہاجرین کے قتل عام میں ممنوعہ بمبوں کا استعمال
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ صیہونیوں کی حمایت اور غزہ پٹی میں غیر مسلح
اپریل
سعودی خفیہ ایجنسیوں کا شاہی حکومت کے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالف ایک اکاؤنٹ نے اس ملک کی سکیورٹی
ستمبر
نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں
دسمبر
یو اے ای اور صیہونی حکومت کا غزہ کے لیے فوری امدادی سامان بھیجنے پر اتفاق
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے غزہ کے لیے فوری
مئی
ایران کا سخت جواب واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے فوجی جارحیت کو مہنگا بنا چکا ہے:برطانوی قلمکار
?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:برطانوی قلمکار روڈنی شیکسپیئر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی
جنوری
ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں:خلیج فارس
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل نے غزہ جنگ کے حوالے سے
جون