ملک میں دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی

پنجاب حکومت نے پابندی

?️

کراچی(سچ خبریں) گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے کئی دوسرے علاقوں میں  آج شوال کے دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی جب کہ اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعرات کو عوام کو عید کی مبارک دیتے ہوئے  شوال کی پہلی تاریخ کا اعلان کیا تھا جس کے مفتی منیب الرحمن نے اس اعلان کو غلط قرار دیتے ہوئے لوگوں سے ایک روزہ قضا رکھنے کی اپیل کی تھی

تفصیلات کے مطابق، کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں واقع جامعہ مسجد فاروق اعظم میں صبح 6 بجکر 45 منٹ پر نمازِ عید ادا کی گئی جس میں 40 سے 50 نمازی شریک تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی لیکن مسجد میں موجود افراد نے گیٹ بند کرکے پولیس اور میڈیا نمائندوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ڈی آئی خان کے گاؤں بدنی خیل اور کتی خیل میں بھی کل روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جا رہی ہے، دونوں گاؤں کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں بھی 21 سے زائد مقامات پر آج عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی، گوجرانوالہ کے محلہ اسلام آباد روڈھے والی مسجد، کلرآبادی، کھیالی، سنی رضوی مسجد میں بھی آج عید کی نماز ادا کی گئی۔

علامہ داؤد رضوی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان ماننے سے انکارکردیا تھا جبکہ مذکورہ مساجد کے علاوہ شہرکی درجنوں مساجد میں بھی معتکفین نے یہ اعلان نہ مانتے ہوئے 30 روزے پورے کیے اور کل مغرب کے وقت اعتکاف مکمل کرکے مساجد سے باہر نکلے۔

نمازیوں کا کہنا تھا کہ 29 رمضان کا چاند متنازعہ تھا، انہیں اس چاند کے ہونے پر یقین نہیں تھا اسی لیے انہوں نے اپنے 30 روزے مکمل کیے اور آج جمعہ کو عیدالفطر منائی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ جنگ سے امریکہ کے اہم میزائلوں کے ذخیرے ختم 

?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک سنٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز

صیہونی ریاست کا زوال قریب

?️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن

ترک فوج کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دمشق

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:    شامی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ

جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کیسے ہوگی؟

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی قابضین کی فاقہ کشی کی پالیسی کے تحت تقریباً

غیرقانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے

پولیٹیکو کا ٹرمپ پر امریکہ اور برطانیہ کے عدم اعتماد کا بیان

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کا حوالہ

 صیہونی ریاست میں عدالتی بحران: نیتن یاہو حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کشمکش تیز  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے تنازعے نے

ایران جنگ سے امریکا کو کچھ حاصل نہیں ہوا، عالمی اقتصادی، توانائی بحران بڑھ گیا۔ مشاہد حسین

?️ 20 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے