?️
سچ خبریں:برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کو ناقابل قبول بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیر ملکی کے حکم پر عمل نہیں کریں گے اور مناسب جوابی اقدامات کے لیے تیار ہیں۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا دا سیلوا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی غیر ملکی سے حکم نہیں لیتے۔
رپورٹ کے مطابق لولا نے امریکہ کی جانب سے برزیلی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے اعلان کو "ناقابل قبول بلیک میلنگ” قرار دیا اور خبردار کیا کہ ان کی حکومت اس کے جواب میں جوابی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگست سے برزیل پر اضافی ٹیرف لاگو کیا جائے گا، اس کی وجہ انہوں نے برزیلی حکومت کے سابق صدر ژائیر بولسونارو (جنہیں "برازیل کا ٹرمپ” بھی کہا جاتا ہے) کے ساتھ سلوک اور امریکی کمپنیوں کے خلاف برزیل کی مبینہ غیرمنصفانہ پالیسیوں کو قرار دیا۔
یاد رہے کہ ٹیرف کے اعلان سے چند روز قبل، صدر لولا نے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غیرمطلوب سلطنت” قرار دیا تھا، جس پر دنیا مزید بھروسہ نہیں کرتی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شہریوں پر مہلک امریکی حملوں کے نئے شواہد کا انکشاف
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات
دسمبر
صیہونیوں پر ایران کا خوف و ہراس
?️ 17 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں پر ایران کا اس قدر خوف و ہراس طاری ہے
جون
بن سلمان کے آرامکو کے حصص بیچنے کے فیصلے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی جانب سے آرامکو کے 4 فیصد شیئرز
فروری
افغانستان میں اسکول پر متعدد بم دھماکے، طلبہ سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 8 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک اسکول پر متعدد بم دھماکے ہوگئے
مئی
کورونا وائرس کا پتا لگانا اب اس نئ علامت سے ہوا بہت ہی آسان، جانیں اس علامت کو
?️ 3 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پچھلے ایک سال سے دنیا کو پریشان کرنے
فروری
فلسطین کی سنگین صورتحال پروزیر اعظم اور مہاتیرمحمد کا ٹیلیفونک رابطہ
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر وزیراعظم عمران خان سے
مئی
صیہونی اعلیٰ فوجی عہدیدار کے چونکا دینے والے انکشافات
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے ایک متنازع
اپریل
گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی، یاہو اور اوپن اے آئی خریدنے کو تیار
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار
اپریل