?️
سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آنے والے سالوں میں دنیا کا لاجسٹک سپر پاور بن جائے گا۔
ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ وہ 2053 میں اپنے ملک کو دنیا کے لاجسٹک سپر پاور میں تبدیل کر دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی کے پاس لاجسٹک سپر پاور بننے کا راستہ واضح ہے۔ اردگان نے مزید کہا کہ ترکی جغرافیائی طور پر لندن سے بیجنگ، سائبیریا سے جنوبی افریقہ تک لاجسٹک سپر پاور بننا چاہتا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ہم نے اپنے ریلوے نیٹ ورک کو 10959 کلومیٹر سے بڑھا کر 13022 کلومیٹر کر دیا ہے، ہمارا ہدف 2053 تک اس تعداد کو 28590 کلومیٹر تک بڑھانا ہے،2053 تک تیز رفتار ٹرین لائنوں کو وسعت دے کر ہم اس نظام سے منسلک صوبوں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر 52 کر دیں گے۔۔
اردگان نے ترکی میں روزگار کی حمایت کے لیے حکومت کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا، دریں اثنا میڈیا نے بتایا کہ ترکی کے شہر استنبول میں لوگوں نے حال ہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا، استنبول میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کئی دنوں سے جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
نئے سینیٹر کے حلف اٹھانے کے بعد چیرمین کے لئے ووٹنگ ہوگی
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوانِ بالا کے لیے 3 مارچ کو ہونے والے
مارچ
امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے امریکی شہریت کیوں ترک کر دی؟
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں
اگست
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم
جنوری
پولیو کےخاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
مصر کی سفارتی کوششوں میں تیزی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے اور
ستمبر
امریکہ ایران کے خلاف اپنی غلطیوں کو درست کرے: چین
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری
جولائی
امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے
اپریل
میں ایران کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتا؛ معاہدہ ختم: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 9 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے
جولائی