یو اے ای کا شام کے بارے میں تازہ ترین موقف کیا ہے؟

شام

?️

سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر نے اعلان کیا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ درست فیصلہ ہے تاہم شام کو اپنے پڑوسیوں کے مفادات کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش نے اعلان کیا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ درست فیصلہ ہے تاہم شام کو اپنے پڑوسیوں کے لیے تشویش کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور شام کے  درمیان کیا چل رہا ہے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی سب کے لیے استحکام ہے نیزہمارے اور دمشق کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی امور کے مشیر انور قرقاش نے کہا کہ مشترکہ خوشحالی تمام ممالک کے مفاد میں ہے، متحدہ عرب امارات اپنے شراکت داروں کے بغیر آگے نہیں بڑھتا، ہم ہمیشہ شراکت داروں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی ایک درست فیصلہ ہے لیکن دمشق کو اس فیصلے کو آسان بنانا چاہیے اور ان مسائل کو حل کرنا چاہیے جو اس کے پڑوسیوں کے لیے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ان ممالک میں سے ایک تھا جنہوں نے شام کے بحران کے دوران بشارالاسد کی حکومت کے مخالف تکفیری گروہوں کی حمایت کی تھی۔

متحدہ عرب امارات ان ممالک میں سے ایک تھا جس نے ایک طرح سے شام میں بحران اور جنگ کی حمایت کی اور کئی دوسرے عرب ممالک کے تعاون سے اس ملک کے عرب لیگ سے انخلاء کے لیے زمیہ فراہم کیا۔

قابل ذکر ہے کہ عرب ممالک کی طرح جو شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے درپے تھے، جب ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا ہے اور دیکھا کہ شامی حکومت اپنے اتحادیوں کی مدد کے ساتھ کھڑی ہے تو انہوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا۔

مزید پڑھیں: شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات ہی ان پہلے ممالک میں سے ایک ہے جس نے شام اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے اور دوبارہ شروع کرنے کے لیے دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا۔

مشہور خبریں۔

چیف جسٹس کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے ارکان کے نام طلب

?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے سلسلے میں

حماس اور جہاد اسلامی کو خریدا نہیں جاسکتا:صیہونی ذرائع

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حماس

بٹگرام : کیبل کار میں بلندی پر پھنسے 8 افراد میں سے ایک بچے کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

?️ 22 اگست 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو

ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر شک کے دائرے میں

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ابھی تک کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے، اور وائٹ

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم نے بل گیٹس کو خط لکھ دیا

?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسوفٹ کمپنی

متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی خاتون کو سزائے موت

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی خاتون

مال مفت دل بے رحم کی مثال

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: گروپ-7 کے سربراہان نے اتفاق کیا ہے کہ روس کے

سعودی عرب کی چوبیس گھنٹے میں اٹھارہ بار یمن پر بمباری

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے