میری پیدائش کے بعد ایک مہینے تک میرے والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، بھارتی اداکارہ نے بتائی وجہ

والد

?️

سچ خبریں:بھارتی اداکارہ و ماڈل کرشمہ تنا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے ان کی پیدائش کے ایک ماہ تک ان کا چہرہ بھی نہیں دیکھا تھا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ دو بہنیں ہیں اور وہ چھوٹی ہیں، ان کی پیدائش پر ان کے والد خوش نہیں ہوئے تھے کیوں کہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی۔رشمہ کے مطابق انہیں والدہ نے خود بتایا تھا کہ والد کو تمہاری پیدائش کے وقت بیٹے کی خواہش تھی، وہ روایتی گجراتی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جہاں والدین پر بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے خاصا دباؤ ہوتا ہے، ہمارے یہاں ماننا ہے کہ بیٹوں سے نسل چلتی ہے، بیٹے والدین کو کماکر کھلاتے ہیں اور بیٹیوں سے بہتر ہوتے ہیں، میری والدہ کی دو بیٹیاں اور بھی ہیں جس کی وجہ سے دادا دادی کا رویہ بھی ہم سے ٹھیک نہیں تھا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب میں پیدا ہوئی تھی تو میری والدہ نے ایک ہفتے تک میرا چہرہ بھی نہیں دیکھا تھا اور میرے والد مجھے ایک ماہ تک اسپتال دیکھنے نہیں آئے تھے جس کی وجہ دوسری بار بھی لڑکی کی پیدائش تھی۔
کرشمہ تنا نے کہا کہ جب میری والدہ نے مجھے بتایا تو میرا دل ٹوٹ گیا تھا اس لیے نہیں کہ میرے والد کو مجھ سے محبت نہیں تھی بلکہ اس لیے کہ ان کی دوسری اولاد بھی لڑکی تھی اور پھر والد پر بیٹے کیلئے خاندان کا دباؤ بھی تھا جس کی وجہ سے وہ مجھے دیکھنے بھی نہیں آسکے تھے، میرے والد کو بیٹیاں پسند تھیں لیکن وہ اپنے خاندان کو کیسے بتاتے کہ ان کے ہاں اور لڑکی پیدا ہو گئی ہے۔

ادکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا اور والد کو بتایا کہ میں وہ سب کچھ کروں گی جو آپ ایک بیٹے سے خواہش رکھتے ہو اور میں نے وہ کردکھایا۔

مشہور خبریں۔

کیا ایران جنگ نومبر میں ریپبلکن پارٹی کو بڑے انتخابی نقصان سے دوچار کرے گی؟: اینٹی وار

?️ 2 اکتوبر 2026سچ خبریں:اینٹی وار میں رون پال نے ایران کے خلاف جنگ جاری

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا تسلسل؛ تل ابیب کے جنوبی لبنان پر شدید حملے

?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں: خبری ذرائع نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے شدید

امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور

امریکہ نے اسرائیل سے غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکام نے

کینیڈین کا تل ابیب کے ساتھ فوجی تجارت ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 6 جون 2024سچ خبریں:  اب اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں پر پابندی لگائیں” کینیڈین ایسوسی

مجھے پلاسٹک نہ کہا جائے، متھیرا کا جواب

?️ 23 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا کہ

امنیت کا قاتل، صلح کا دعویدار؛ ٹرمپ کا نیا سیاسی ڈرامہ

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خود کو مشرقِ

کیا حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کا اتحاد کامیاب ہو سکتا ہے؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے