یوکرین کو لڑنے کے لیے اب کیا چاہیے؟

یوکرین

?️

سچ خبریں:یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ اس ملک کو پرانے جنگی طیاروں کی جگہ اور روس پر فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے 128 جنگی طیاروں کی ضرورت ہے۔

یوکرین کی فضائیہ نے پیر کو اعلان کیا کہ اسے پرانے جنگی طیاروں کی جگہ اور روس پر فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے 128 جنگی طیاروں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی

العربیہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یوکرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے یوکرین کی فضائیہ کی کمان کے ترجمان یوری احنات کے حوالے سے لکھا کہ ہمیں پرانے طیاروں کے بیڑے کو تبدیل کرنے کے لیے 128 جنگی طیاروں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیدرلینڈ اور ڈنمارک کی طرف سے 42 جنگی طیارے یوکرین کو پہنچائے جائیں تو یہ چار ایوی ایشن سکواڈرن کے برابر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف چیلنجوں کا جواب دینے اور روسی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے ہمیں 100 سے زائد جنگی طیاروں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو ہالینڈ اور ڈنمارک نے یوکرین کو 42 F-16 لڑاکا طیارے بھیجنے کا وعدہ کیا جبکہ یہ ملک طویل عرصے سے روسی فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لڑاکا طیاروں کی تلاش میں ہے۔

کچھ عرصہ قبل زیلنسکی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ یوکرین کی دفاعی طاقت ملک کو روسی حملوں سے بچانے کے قابل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کی جنگ میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجی

انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس آج بھی اپنے ملک کی حفاظت کے لیے اعلیٰ معیار کا فضائی دفاعی نظام نہیں ہے۔

درایں اثنا ڈنمارک میں روسی سفیر ولادیمیر باربن نے پیر کو کہا کہ نیدرلینڈ اور ڈنمارک کا یوکرین کو لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ جنگ کو مزید بڑھا دے گا اور روس کی خصوصی فوجی کاروائیوں کے عمل کو طول دے گا۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں ایک بار پھر مظاہروں کا بازار گرم؛ مظاہرین کے مطالبات کیا ہیں؟

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں الجزائری نژاد 17 سالہ نوجوان کی

اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 14 نےاعلان کیا کہ وزیر دفاع یسرائیل

آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا۔ وزیر دفاع

?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

امریکی ایوان نمائندگان میں یوکرین اور اسرائیل کے لیے نئی امداد کی منظوری

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے ہفتے کے روز بالآخر یوکرین اور

صیہونی حکومت کی جیلوں کو بھرنے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے 50 قیدیوں کو

اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا

کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟فرانسیسی میگزین کا اظہار خیال

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک فرانسیسی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس کی

صیہونی بستیوں پر 180 راکٹ فائر

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے غزہ کی صہیونی بستیوں میں خطرے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے