یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا

اسرائیلی

?️

سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 180 غیر ملکیوں میں کئی اسرائیلی بھی ہیں۔
عبرانی زبان کی ویب سائٹ 0404 نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ یوکرین-پولینڈ کی سرحد کے قریب ایک اڈے پر روسی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے 180 غیر ملکی کرائے کے فوجیوں میں متعدد اسرائیلی بھی شامل ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ مغربی یوکرین کے شہر لویف میں فوجی ٹھکانوں پر حملوں میں 180 غیر ملکی جنگجو مارے گئے، عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق یوکرین کی حکومت کی درخواست پر دنیا بھر سے 180 غیر ملکی وہاں موجود تھے جن میں متعدد اسرائیلی فوجی بھی شامل تھے، میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر اسرائیلی یوکرینی نژاد تھے اور انہوں نے روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کا سفر کیا تھا۔

یادرہے کہ قبل ازیں عبرانی زبان کے میڈیا نے یوکرین کی فوج میں اسرائیلی فوجی یونٹس کی تشکیل کی اطلاع دی تھی جو کرائے کے فوجیوں کے طور پر یوکرین آئے تھے۔

 

مشہور خبریں۔

لاس اینجلس میں غزہ جنگ کی صدائے بازگشت

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لاس اینجلس میں جاری آتشزدگی نے امریکہ کی اندرونی ناکامیوں کو

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ

ٹیکس فائلنگ بوجھ کم کرنے کیلئے نئی فیملی کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ضرورت نہ

ٹرمپ نے قطر میں امریکی فوجی اڈے کا دورہ کیا

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے قطر میں ملک کے فوجی اڈے کا

آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ شرجیل میمن کا عظمیٰ بخاری سے سوال

?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پنجاب کی وزیراطلاعات

لکی مروت: آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

?️ 13 مئی 2024لکی مروت: (سچ خبریں) پولیس نے لکی مروت کے علاقوں وانڈہ ظریفوال

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ڈی ایم الیکشن لڑے گی، وفاقی حکومت کا فیصلہ

?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے اگر پاکستان تحریک

الحدیدہ میں جنگ بندی کی 126 خلاف ورزیاں

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے