?️
کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق نے آئی ٹی پارک منصوبے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اگر وزیر نہیں رہوں گا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے۔
کراچی میں وفاقی وزیر امین الحق نے آئی ٹی پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو ریلیف دینا ہوگا، اسحاق ڈار سے کہتا ہوں کہ اپنے رویے میں تبدیلی لے کر آئیں۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق امین الحق نے وزیر خزانہ اسحٰق داڑ کو اپنا رویہ درست کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر وہ وزیر نہیں رہے تو اسحٰق داڑ بھی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔
کراچی میں آئی ٹی پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ویر خزانہ اسحٰق ڈار سے ادب کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ اپنے رویے کو درست کریں، آپ اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لے کر آئیں، میں آئی ٹی صنعت اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اگر وزیر خزانہ اپنے رویے میں مثبت تبدیلی نہیں لائیں گے تو میری بات غور سے سن لیں، میں اگر وزیر نہیں رہوگا تو آپ بھی وزیر نہیں رہیں گے، میرا مطلب آپ سمجھ رہے ہیں، آپ کو میرے آئی ٹی کے لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا، آپ کو ٹیلی کام انڈسٹری کے لوگوں کو سہولیات دینی ہوں گی۔
امین الحق نے اسحٰق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے ہم آپ کے پاس تجاویز و سفارشات لے کر آرہے ہیں اور کیونکہ وزیراعظم کی ہدایات ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ آپ ان پر عمل کریں گے، ہٹ دھرمی نہیں چلے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے آئی ٹی انڈسٹری کی جانب سے اس صنعت کی گرتی ہوئی برآمدات کو سہارا دینے کے لیے سروسز پر عائد معمولی ٹیکس میں چھوٹ کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ اس شعبے پر ٹیکس کی موثر شرح تقریباً 0.25 فیصد ہے جو کہ برائے نام، نہ ہونے کے برابر اور انتہائی معمولی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کو ٹیکس چھوٹ مانگنے کے بجائے آمدنی پر ٹیکس ادا کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے، ایک ہزار روپے کی برآمدات پر 2.5 روپے ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام سیکٹر کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹاسک فورس کے چیئرمین ہیں، ٹاسک فورس اجلاس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شازہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ، آئی ٹی سیکریٹری محسن مشتاق اور ایف بی آر اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرپرسنز نے بھی شرکت کی تھی۔
اجلاس کے دوران آئی ٹی سیکٹر اور وزارت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ سیکٹر کو مفلوج کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی چند ماہ کے دوران ایک سال پہلے کی مدت کے مقابلے میں برآمدات میں کئی لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے مالی سال 2022.23 کے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کو دیے گئے محدود ریلیف اور ٹیلی کام انڈسٹری کو نہ ہونے کے برابر ٹیکس سپورٹ دیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
وزیر خزانہ کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد امین الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ودہولڈنگ ٹیکس اور کچھ دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے کیپٹل گین ٹیکس کو ہٹانے کا فیصلہ فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن یہ اقدامات ناکافی ہیں۔


مشہور خبریں۔
چینی صدر کی برکس اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: CNN نے چینی صدر کی سربراہی برکس اجلاس میں تقریر کرنے
اگست
سیلاب کے باعث پنجاب کے 2925 سرکاری اسکولز بند
?️ 7 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کے اعداد و شمار کے
ستمبر
تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ
مارچ
داعش نے کابل میں طالبان کے ایک سینئر رکن کے قتل کی ذمہ داری قبول کی
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے گزشتہ روز کابل شہر
اگست
نیتن یاہو کی لابی شکست کی طرف رواں دواں؛ صیہونی اخبار کا سروے
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی اخبار نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے جس
مارچ
غزہ کی سرنگیں ڈوبنے کا مہنگا منصوبہ ناکام
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے
جولائی
آزاد کشمیر میں ووٹنگ کا پر امن سلسلہ جاری ہے
?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) انتخابات میں 45 براہ راست انتخابی نشستوں کے لیے
جولائی
صیہونی حکومت اور حماس کے دردمیان قیدیوں کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ صہیونی میڈیا کا انکشاف
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے غزہ
نومبر