?️
سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے اقوام متحدہ کے صافر آئیل ٹینکر کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہنے پر سخت تنقید کی ہے۔
یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رہنما محمد علی الحوثی نے ٹویٹ کیا کہ انہوں(اقوام متحدہ) نے کہا کہ صافر ٹینکر کی لیکج ایک بہت بڑا خطرہ اور ماحولیاتی تباہی ہوسکتی ہے ، ہم نے کہا کہ آپ اپنے ماہرین کو لاکر آکر اس کی مرمت کریں لیکن دن اور مہینے گزر گئےپر کوئی جواب نہیں ملا، انہوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کے اس اقدام سےدنیا کے سامنے یہ ثابت ہوگیا کہ ان کے نعرے کھوکھلے ہیں نیز ان کے اقدامات امریکی ، برطانوی ، سعودی ، اماراتی اور ان کے اتحادیوں کی خدمت میں جبکہ یمنی عوام کے خلاف ہیں۔
اپنے ٹویٹ کے آخر میں الحوثی نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کو صافر ٹینکر کے کسی بھی رساؤ کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا،یادرہے کہ صافر ٹینکر گذشتہ پانچ سالوں سے حدیدہ کے راس عیسی آئل پورٹ کے سامنے بحر احمر میں لنگر انداز ہوا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے اس میں سے تیل لیک ہونے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صافر سے لیک ہونے تیل کی مقدار الاسکا میں سن 1989 میں ایکسن ویلڈس سے لیکن ہونے والے تیل کی مقدار سے چار گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔
یادرہے کہ انصار اللہ نے نومبر میں اقوام متحدہ کے ماہرین کو صافر ٹینکر میں داخل ہونے اور اس کا جائزہ لینے کی اجازت دی لیکن اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ وہ انصاراللہ کے تبصرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ صافر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے پر نظر ثانی اور غور کررہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ٹنکر کا جائزہ کب لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انصاراللہ نے اقوام متحدہ پر صافرٹینکر کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدے کے نفاذ کو روکنے کے لئے اپاہج حالات پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ نے اس ٹینکر کے آس پاس تین میل کے علاقے میں سکیورٹی کا مطالبہ کیا ۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی ڈراموں میں رشتوں کی تذلیل ہورہی ہے، نعمان اعجاز کی کڑی تنقید
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے افسوس کا اظہار کرتے
اپریل
پیٹرول سستا ہونے کا امکان ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے
نومبر
امریکہ اور انگلینڈ ہماری کارروائیوں کو متاثر نہیں کر سکتے: یمن
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطی نے کہا کہ
نومبر
حکومت ’دہرے قرض‘ کے جال میں پھنس گئی
?️ 6 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جولائی میں مرکزی حکومت کا ملکی قرض 537
ستمبر
ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ کی اچانک موت واقع ہوگئی
?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے
اپریل
برطانیہ: غزہ پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت اور اپنے دفاع سے بالاتر ہیں
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر
مئی
قاسم سلیمانی، وہ فکر جس نے دنیا کو ہلا کر دیا؛ العہد چینل کی خصوصی رپورٹ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کا
جنوری
سیریل رامافوزا دوبارہ جنوبی افریقہ کے صدر منتخب
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے دوسری مدت کے لیے
جون