?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل قطر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 5 سے 6 مارچ کو دوحہ جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
5 سے 9 مارچ تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے دوران کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا جن سے انہیں خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ دوحہ میں کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس میں قائدین کم ترقی یافتہ ممالک کے حق میں اضافی عالمی امدادی اقدامات اور کارروائی کو تیز کریں گے اور کم ترقی یافتہ ممالک اور ان کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان ایک نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی آواز کو بلند کرنے میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 2022 کے دوران پاکستان نے بطور ’سربراہ گروپ 77 اور چین‘ کی حیثیت سے قطر کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی تاکہ ’دوحہ پروگرام آف ایکشن فار دی لیسٹ ڈویلپڈ کنٹریز‘ کو اتفاق رائے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی توثیق کے ساتھ اپنایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت سماجی ترقی اور معاشی خوشحالی کی جستجو میں کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کی نشاندہی کرے گی‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے تعاون کے فریم ورک کے اندر عمل درآمد کے موثر ذرائع پر مبنی عالمی شراکت داری کی بحالی کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباشریف نے قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر سود مند اقتصادی روابط میں بدلنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے قطر اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور ان مضبوط تعلقات کو باہمی طور پر سود مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے لیے دونوں اطراف کے باہمی عزم کا ذکر کیا۔
وزیراعظم نے 2022 میں تاریخی سیلاب کے نتیجے میں پاکستانی عوام کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔
قطری سفیر نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں قطر کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ قطر تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی کرتا ہے جو دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
رواں برس پاکستان اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے، دونوں ممالک اس سالگرہ کو بہترین انداز میں منانے کے لیے پرعزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف سے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور مولانا
مئی
اسرائیل کا سفر کرنے والے پاکستانی صحافیوں کی شہریت منسوخ ہو نے کا خطرہ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ کے اسرائیل کے
اپریل
وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
?️ 28 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر
مارچ
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر فرانس اور جرمنی کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اپنے ایک مضمون میں
جولائی
سعودی اندرونی بحران یمن پر حملے کا باعث کیسے بنا؟
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں سعودی جارح اتحاد نے تمام بین الاقوامی قوانین
دسمبر
ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل
ستمبر
نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کا اجلاس منسوخ کیوں کیا ؟
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کابینہ
دسمبر
وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیا
?️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد
جون