?️
سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ اگرچہ ایران میں ایک مخلص صدر اور فلسطین کے حامی وزیر خارجہ کی عدم موجودگی مشکل ہے لیکن اس واقعے سے ایران کی عمومی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
المیادین نیوز سائٹ نے اپنے ایک کالم میں مشرقی آذربائیجان صوبے کے علاقے ورزغان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ فلسطینی قوم تمام سلیقوں کے ساتھ سب سے زیادہ ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے کے معاملے کی پیروی کرنے والوں میں سے ایک تھی،یہ خصوصی اور بے مثال توجہ ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے اعلان سے 15 گھنٹے پہلے سے شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
المیادین نے لکھا ہے کہ ان شخصیات کی شہادت اسلامی جمہوریہ ایران کے چاہنے والوں کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، خاص طور پر ایران کے مخلص اور معزز صدر اور اس ملک کے وزیر خارجہ کے چاہنے والوں کے لیے، جنہوں نے فلسطین سے محبت کی اور تمام سفارتی میدانوں میں ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کی۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا ایرانی صدر، دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پرمنگل کے دن ملک بھر میں سوگ کا اعلان
اس لبنانی چینل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت کی خبر فلسطینی مزاحمت کے حامیوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے،لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا انقلاب دل و جان سے فلسطین کے ساتھ ہے، اس میدان میں اپنی کوششوں اور سہولیات کا ایک اہم حصہ استعمال کیا ہے اور اس وجہ سے اس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ، خاص طور پر برائی اور دہشت گردی کی اصل جڑ امریکہ کی طرف سے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی دستاویزات کے
جنوری
کیریبین کے سمندری ڈاکو، ٹرمپ نے وینزوئلا کا تیل کیوں پکڑا؟
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزوئلا کے تیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تنازع
دسمبر
عمان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ پر زور دیا
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے
دسمبر
غزہ اور مغربی پٹی شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے فلسطینی شہدا کے بارے میں نئے
مئی
اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے: احمد الشرع
?️ 26 ستمبر 2025اسرائیل شام کے عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے:
ستمبر
صیہونیوں کے سروں پر گرنے والے راکٹوں کی تعداد
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ سے اس حکومت کی
مئی
زیلنسکی کے لیے ٹرمپ کا ورژن؛ ذلت، برطرفی اور اب مسخرے کی بھیک
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اوول
مارچ
آئی ایس آئی کے سربراہ نے قابل میں حکمت یار سے ملاقات کی
?️ 6 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ
ستمبر