?️
سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر کو اپنی تسبیح تحفہ کے طور پر پیش کی۔
کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے عراق کے دورے کے دوران عراقی عوام تنظیم الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر کو تحفہ پیش کیا، پوپ فرانسس نے عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ بابل کی تحریک کے ایک عیسائی کمانڈر ریان الکلدانی کواپنی تسبیح تحفہ کے طور پر پیش کی ، واضح رہے کہ کیتھولک دنیا کے رہنما نے گذشتہ روز عراقی صدر برہم صالح سے ملاقات کی جس میں انھوں نے 2017 میں موصل کو آزاد کرانے میں عراقی فوج کی بہادری اور اس شہر میں ایک ایسے گرجا گھر کے دوبارہ قیام کا ذکر کیا جسے داعشی دہشت گردوں نے تباہ کر دیا تھا ۔
برہم صالح نے کہاکہ عراقی عوام پوپ کا ان کے ملک میں اپنے پر خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ امن و استحکام، اتحاد اور بات چیت کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کرنے میں پوپ کا کردار قابل تحسین ہے،انھوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام کو فخر ہے کہ اس ملک میں مختلف مذاہب کے پیروکار ایک ساتھ رہتے ہیں۔
یادرہے کہ کیتھولک چرچ نے پچھلے 17 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس 5 سے 8 مارچ کے درمیان عراق کا دورہ کریں گے،اس سے قبل بابل کلدیئن کے سرپرست اور کلڈینی کیتھولک چرچ کے صدر لوئس رافیل آئی ساکو نے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پوپ فرانسس عراق کے دورے کے دوران شیعوں کےمرجع عالی قدرآیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کریں گے جیسا کہ آج ہوا ، انھوں نے نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی اور ا سں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا گیا ۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
?️ 24 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت
نومبر
ہم نے دہشت گرد الجولانی کو اقتدار تک پہنچایا ؛امریکہ کا پہلا باضابطہ اعتراف
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:شام میں سابق امریکی سفیر رابرت فورڈ نے اعتراف کیا
مئی
دہشتگردی کی مذمت، خیبرپختونخوا امن جرگے کا اعلامیہ جاری
?️ 12 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت،
نومبر
پیکن اولمپک کا افتتاح، روس اور دیگر ممالک کے رہنماؤں کی شرکت
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ برڈز نیسٹ نیشنل اسٹیڈیم میں
فروری
اسرائیلی جیلوں میں مزید 60 فلسطینی قیدی کورونا کا شکار
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے منگل کی شام اعلان کیا کہ
فروری
حماس کے خلیل الحیہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں حماس کے سربراہ اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ
اکتوبر
اسرائیل کا مقدر صرف تباہی
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی عبوری حکومت تیسرے فلسطینی انتفاضہ سے خود کو بچانے
ستمبر
سرکاری ملازم… واقعا قابلِ رحم مخلوق ہیں!
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں: سو پیاز اور سو کوڑے! یہ محاورہ صورت حال پر
فروری