?️
سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر مبنی دہشتگردانہ سازش صیہونی حکومت کے ساتھ ٹرمپ کے تعاون کی آخری حدمعلوم ہوتی تھی لیکن بظاہر اس نے تل ابیب اور واشنگٹن حکام کے درمیان تناؤ کو جنم دیا۔
اکسیوس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ سینئر عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صیہونی حکومت اور خود نیتن یاہو سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی توقع تھی، سابق امریکی حکومتی عہدیداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کے بعد احساس ہوا کہ بنجمن نیتن یاہو ایران سے لڑنے کے لیے ان کاآخری امریکی فوجی چاہتے ہیں۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سابق عہدہ دار نے کہا کہ ٹرمپ نے خود مجھے بتایا کہ اسرائیل نے صحیح نہیں کیا، امریکی عہدہ دار کا کہنا ہے،ٹرمپ نے یہ ریمارکس اس انٹرویو میں کہے جو انہوں نے جولائی میں کتاب ‘ٹرمپ پیس’ کے لیے دیاتھا، ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ میں اس بارے میں زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکتا لیکن میں اس سے اسرائیل کے تعلق سے بہت مایوس ہوا۔
ٹرمپ، جنہوں نے محسوس کیا کہ اس حملے میں ان کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے، نے کہاکہ لوگوں کو مناسب وقت پر آگاہ کر دیا جائے گا، ایک سینئر صہیونی عہدہ دار نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس آپریشن میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن امریکہ نے خود ایسا کرنے پر اصرار کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ملکی ترقی کی خاطر حکومت کا پورا ساتھ دیں گے
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
فروری
عوام کو بجلی میں ریلیف دیا، عنقریب ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے، وفاقی وزیر
?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے کہا
اپریل
بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی آبی جارحیت اور چھیڑ چھاڑ کا
جون
صیہونیوں کا مستقبل تاریک
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:ان دنوں صیہونی میڈیا امریکہ کے اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ
مارچ
امریکی نائب صدر کا غزہ کے بارے میں نیا بیان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے بارے
اکتوبر
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
اقوام متحدہ کی امن فورس پر صیہونیوں حملوں پر اٹلی کا ردعمل
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ آنتونیو تاجانی نے یونیفیل (اقوام متحدہ کی
نومبر
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال
دسمبر