?️
سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر مبنی دہشتگردانہ سازش صیہونی حکومت کے ساتھ ٹرمپ کے تعاون کی آخری حدمعلوم ہوتی تھی لیکن بظاہر اس نے تل ابیب اور واشنگٹن حکام کے درمیان تناؤ کو جنم دیا۔
اکسیوس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ سینئر عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صیہونی حکومت اور خود نیتن یاہو سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی توقع تھی، سابق امریکی حکومتی عہدیداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کے بعد احساس ہوا کہ بنجمن نیتن یاہو ایران سے لڑنے کے لیے ان کاآخری امریکی فوجی چاہتے ہیں۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سابق عہدہ دار نے کہا کہ ٹرمپ نے خود مجھے بتایا کہ اسرائیل نے صحیح نہیں کیا، امریکی عہدہ دار کا کہنا ہے،ٹرمپ نے یہ ریمارکس اس انٹرویو میں کہے جو انہوں نے جولائی میں کتاب ‘ٹرمپ پیس’ کے لیے دیاتھا، ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ میں اس بارے میں زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکتا لیکن میں اس سے اسرائیل کے تعلق سے بہت مایوس ہوا۔
ٹرمپ، جنہوں نے محسوس کیا کہ اس حملے میں ان کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے، نے کہاکہ لوگوں کو مناسب وقت پر آگاہ کر دیا جائے گا، ایک سینئر صہیونی عہدہ دار نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس آپریشن میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن امریکہ نے خود ایسا کرنے پر اصرار کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا غلط فیصلہ تھا: ہنٹر بائیڈن کا اعتراف
?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے
ستمبر
عودہ کے قتل نے یروشلم کی آزادی کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کر دیا: قسام بریگیڈز
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں:شہید عزالدین قسام بریگیڈز، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)
مئی
حالیہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسرائیل کو کسی بھی
اکتوبر
ہل: وینزویلا کے ساتھ امریکی جنگ بہت بڑے خطرات لائے گی
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: دی ہل میگزین نے ایک نوٹ میں کولمبیا اور برازیل
اکتوبر
بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے
دسمبر
سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان
مئی
ناروے میں صیہونی ریاست کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی کمپنی کی سرگرمیاں معطل
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:ناروے کی حکومت نے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی اور
جنوری
ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم کے گزشتہ ہفتے یہ کہنے کے بعد
مئی