?️
نائجر (سچ خبریں) افریقی ملک نائجر میں دو روز بعد ملک کے نئے صدر محمد بازوم اپنے عہدے کا حلف لینے والے تھے لیکن اس سے پہلے ملک میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی جس کے بعد ملک کے حالات شدید کشیدہ ہوگئے ہیں اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائجر کے دارالحکومت نیامے میں بدھ کے روز فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، بغاوت کی یہ کوشش ایسے وقت کی گئی جب ملک میں پہلی مرتبہ جمہوری طور پر منتخب صدر جمعے کے روز اپنے عہدے کا حلف لینے والے ہیں۔ ان کے حریف سابق صدر مہامان عثمان نے انتخابات کے نتائج کو متنازع قراردیا ہے، حکومتی ترجمان عبدالرحمان زکریا نے کہا کہ بغاوت کا مقصد جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا تھا۔
حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جنگجووں کی جانب سے نیامے کے صدارتی محل پر قبضہ کرنے کی نا کام کوشش کے بعد اب سکیورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے جبکہ کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے نائجر میں اس تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اقو ام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کسی ایسی اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے جس سے جمہوریت اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچے، اقو ام متحدہ کے سربراہ نے نائجر کی فوج سے اپنی آئینی ذمہ داریوں پر کاربند رہنے پر بھی زور دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں، یہ سلسلہ تقریباً تیس منٹ تک جاری رہا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ ہوتی رہی۔
نیامے میں امریکی سفارت خانے نے ایک سکیورٹی الرٹ جاری کر کے اپنے دفتر کو تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف فرانس نے بھی نائجر میں مقیم اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نائجر کے سابق صدر عثمان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، عثمان سن 1996میں ایک فوجی بغاوت میں معزول کر دیے جانے سے قبل تین برس تک عہدہ صدارت پر فائز رہے تھے، اس کے بعد سے وہ اقتدار حاصل کرنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں اور اسی سلسلے میں فروری میں ہونے والے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا۔
سن 1960میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے نائجر میں چار مرتبہ فوجی بغاوت ہوچکی ہے۔ نائجر کو دنیا کا غریب ترین ملک سمجھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈکس میں یہ 189ویں نمبر پر ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں امریکی فوج کی تخریب کاریاں
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ
اگست
پناہ کی تلاش؛ مایوسی کی منزل کا سفر
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد حکومتیں پناہ کے متلاشیوں
فروری
مصر لبنان میں ثالثی کر سکتا ہے؟ واشنگٹن اور قاہرہ کی بیروت میں سرگرمیاں
?️ 29 اکتوبر 2025مصر لبنان میں ثالثی کر سکتا ہے؟ واشنگٹن اور قاہرہ کی بیروت
اکتوبر
نیتن یاہو کی موجودگی کے خلاف صیہونیوں/امریکیوں کے مظاہروں کے لیے عالمی نفرت کی گہرائی
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی شہریوں نے اپنے ملک میں بینجمن نیتن یاہو کی
ستمبر
یوکرین کی سلامتی کی ذمہ داری یورپ پر ہوگی:امریکی نائب صدر
?️ 21 اگست 2025یوکرین کی سلامتی کی ذمہ داری یورپ پر ہوگی:امریکی نائب صدر امریکی
اگست
حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون
14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق
جنوری
دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف
?️ 26 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے
نومبر