?️
سچ خبریں:مقبوضہ شام کے گولان میں مظاہروں کی شدت نے تل ابیب کو اس خطے میں نوآبادیاتی منصوبے پر عمل درآمد روکنے پر مجبور کردیا۔
مقبوضہ شامی گولان کے عوام کی اس علاقے میں تل ابیب کےخطرناک منصوبے پر عمل درآمد کے خلاف مزاحمت کے بعد صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ شامی گولان میں ونڈ ٹربائنز کی تعمیر ملتوی کر دی۔
مزید:اقوام متحدہ کی گولان پر شام کی خودمختاری پر تاکید
یاد رہے کہ ونڈ ٹربائن کی تعمیر کا منصوبہ صیہونی حکومت کے سب سے خطرناک استعماری منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد شامی گولان کی چھ ہزار ہیکٹر اراضی پر تین مراحل میں قبضہ کرنا ہے۔
فلسطینی ویب سائٹ شہاب کے مطابق گزشتہ دنوں مقبوضہ شامی گولان کے مکینوں کی استقامت نے نیتن یاہو کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ شامی دروزی کمیونٹی کے روحانی پیشوا شیخ موفق طریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں مطلع کریں کہ وہ شامی گولان کے رہائشیوں کے خلاف جنگ نہیں لڑیں گے نیز مقبوضہ گولان میں ونڈ ٹربائن کی تعمیر بھی نہیں ہوگی۔
یہ بھی:مقبوضہ گولان کو یہودی علاقہ بنانے کے لیے صیہونیوں کا کروڑوں ڈالر کا منصوبہ
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مقبوضہ شامی گولان میں صہیونی فوج اور اس علاقے کے مکینوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کی وجہ شام کی زرعی زمینوں پر ونڈ ٹربائنز بنانے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کے دوران درجنوں کسانوں اور مظاہرین زخمی ہوئے لیکن پھر بھی احتجاج اور ہڑتالیں جاری رہیں۔


مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کے قتل پر صہیونی فوج کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ
جولائی
خطے میں اسرائیلی جارحیت کے دور کا خاتمہ؛ وعدہ صادق ۳ کے چند پیغامات
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جو فوجی اور سیاسی غلط فہمیوں کے ذریعے
جون
افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی:صدرمملکت
?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن
اکتوبر
اندرونی خطرات فوج کی فوجی طاقت کو تباہ کردے گی :صہیونی تھنک ٹینک
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیاسی بحران کے اس حکومت کی فوج کی
اپریل
ہمارے برعکس فلسطینی فتح کا محسوس کررہے ہیں: صہیونی تجزیہ کار
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی کے دیان انسٹی ٹیوٹ میں مرکز برائے
جنوری
اپنی آمدنی سے تین گھر چلا رہی ہوں: عائشہ عمر
?️ 29 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ عائشہ عمر کا
جنوری
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا اظہار مایوسی
?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
ستمبر
امریکہ اور صیہونیوں کی مشترکہ سائبر مشقیں
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سائبر دفاعی یونٹس اور امریکی حکومت جلد ہی
دسمبر