?️
راولپنڈی(سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا سرکاری دورہ کیا ،دورے کا مقصد عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی مصری وزیر دفاع جنرل عبدالمجید صقر سے ملاقات ہوئی ، انہوں نے مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا وزارت دفاع آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ مصر پاکستان کا برادر ملک ہے ،دو طرفہ تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کو مدد ملے گی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جامعہ الازہر کے شیخِ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات کی،شیخِ الازہر نے امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل نے انتہا پسندانہ نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہی کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی بین الاقوامی کارروائی سے بچنے کی نئی چال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی
ستمبر
کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں
?️ 19 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
غزہ جنگ میں کتنے اسرائیلی فوجی نفسیاتی بیمار ہو چکے ہیں؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا
اپریل
ایران ہم سے اتنا نہیں ڈرتا جیسا اسے ڈرنا چاہیے: سابق امریکی اہلکار
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:تین امریکی صدور کے سینئر مشیر رہ چکے ڈینس راس نے
مئی
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے معاون کا بیان
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جی ڈی ونس نے ایران
مئی
شامی دفاع نے حمص پر اسرائیلی میزائل حملے کا مقابلہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ شامی
اکتوبر
غزہ کو تقسیم کرنے کا نیا امریکی منصوبہ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے
نومبر