?️
سچ خبریں: ہالینڈ کے روٹرڈیم شہر میں مکڈونلڈز کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کیے جانے کے خلاف اس ریسٹورنٹ کی ایک شاخ کے سامنے عوام نے منفرد انداز میں پر احتجاج کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ہالینڈ کے عوام نے غزہ کے عوام کی حمایت میں گزشتہ روز روٹرڈیم شہر کے مرکز میں واقع امریکی فاسٹ فوڈ چین ریسٹورنٹ مکڈونلڈز کی ایک شاخ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں اسرائیل کی حمایت کرنے والا امریکی ریستوراں بند
مظاہرے میں شریک افراد نے علامتی طور پر اپنے ہاتھوں اور جسم کو خون سے رنگ کر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کی۔
احتجاج کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور مکڈونلڈز نیز امریکی کمپنی کوکا کولا کی اسرائیل کے ساتھ تعاون کی مذمت میں مختلف پلے کارڈز بھی دکھا رہے ہیں۔
مظاہرین نے صیہونی قابضین کے حوالے سے ہالینڈ کی حکومت کی پالیسی پر بھی شدید اعتراض کیا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ مکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ پچھلے 10 ماہ سے عرب، اسلامی اور کئی یورپی و مغربی ممالک میں بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: بچوں کے ویڈیو گیمز میں اسرائیل کی حمایت میں گرافک اشتہارات، والدین تشویش میں مبتلا
ان بائیکاٹس کی وجہ مکڈونلڈز کی اسرائیل کی حمایت اور ان تصویروں کی اشاعت ہے جن میں دکھایا گیا ہے کہ مکڈونلڈز کی شاخیں اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا فراہم کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا ایران سے نیا مطالبہ
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کا
مئی
امریکہ کی یوکرین کو 725 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
اکتوبر
عالمی ممالک کے اقدامات سے تل ابیب چراغپا
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت اخبار نے اطلاع دی ہے کہ دنیا کے 80
ستمبر
یوم دفاع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز اور گیریژنز میں تقاریب، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل
ستمبر
اقوام متحدہ: غزہ میں مکانات کی مسماری "نسل کشی کے جرم” کا حصہ ہے
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: مناسب رہائش کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی
نومبر
اسرائیل،مصر گیس معاہدے کی تاخیر سے قطر نے موقع سے فائدہ اٹھایا
?️ 3 دسمبر 2025 اسرائیل،مصر گیس معاہدے کی تاخیر سے قطر نے موقع سے فائدہ
دسمبر
آئی ایم ایف معاہدہ: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے سستا
?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر
جولائی
اسلامی ممالک غزہ کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ
نومبر