افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں۔ فیلڈ مارشل

جنرل عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل کو کور ہیڈکوارٹر پشاور میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، انہیں سرحدی امن، آپریشنل تیاری اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف فوج سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا۔ فیلڈ مارشل نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے افغان طالبان کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی حمایت یافتہ گروہوں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں، پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر افغان سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جب کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی لچک اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو مقبوضہ مغربی کنارے اور جولان میں بستیوں کو وسعت دینے کے خواہاں

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:        وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو  نے کہا ہے

نیٹ فلکس پرکون سی سیریز سب سے زیادہ دیکھی گئی؟ فہرست جاری

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2023 کے آخر

میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان

ٹرمپ اسرائیل کو رسوائی کی طرف لے جا رہے ہیں: لائبرمین

?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:اسرائیل بیتینو پارٹی کے سربراہ ایویگڈور لیبرمن نے ایک سخت

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بند کمروں سے نکل کر فیصلے کرنا ہوں گے: سہیل آفریدی

?️ 12 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے

سعودی عرب میں امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا اظہار خیال

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے مطابق، سعودی عرب میں یوکرین اور امریکہ

غزہ نے ہم پر ڈیٹرنس کی مساوات مسلط کر دی ہے: صہیونی میڈیا

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار تزویکا یحزکیلی نے

پورپی یونین سے نکلنے کے ایک سال بعد بھی برطانیہ میں ہنگامہ خیز صورتحال

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے لیےپورپی یونین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے