?️
سچ خبریں: معروف اخبارات نیویارک ٹائمز اور گارڈین نے غزہ میں 7 ماہ کی جنگ کے بعد صیہونی حکومت کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اس شکست کا ثبوت بیان کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے سات ماہ کے بعد نہ صرف یہ کہ تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار ایک مضبوط ارادے والے اور طاقتور کمانڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں بلکہ یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ حماس ایک ہوشیار تحریک ہے جس نے جنگ جیتنے کے اسرائیل کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حماس کے خلاف اسرائیل کی مکمل فتح ممکن ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
اس امریکی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ یہ حقیقت کہ السنوار غزہ میں جنگ کے 7 ماہ بعد بھی زندہ ہے خود غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کی علامت ہے، اسرائیلی اب تک اسے قتل کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اب وہ بالواسطہ طور پر اس سے مذاکرات کرنے پر مجبور ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق السنوار کو اسرائیلی اور مغربی حکام کے لیے سخت حریف اور ایک ماہر سیاسی کارکن تصور کیا جاتا ہے جو اسرائیلی معاشرے کا تجزیہ کرنے کے قابل ہے اور اس کے مطابق اپنی پالیسیوں کی منصوبہ بندی کرنا جانتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کا مزید کہنا ہے کہ جب وہ صیہونی حکومت کی جیل میں تھا، اس نے عبرانی زبان سیکھی اور صہیونی ثقافت اور معاشرے کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کیا،اس وقت اس علم کو صہیونی معاشرے میں خلیج کو وسیع کرنے اور اس حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
برطانوی اخبار گارجین نے بھی صیہونی فوج کے حماس کو تباہ کرنے میں ناکام ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں سے باہر الگ تھلگ ہے اور اندر بھی تقسیم کا شکار ہے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جنگ کو 7 ماہ سے زیادہ طول دینے سے حماس کو تباہ نہیں کیا گیا، اس رپورٹ نے اعتراف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی قیدی اب بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کے کنڑول میں ہیں جن کی حالت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے اور وہ مر رہے ہیں۔
اس برطانوی اخبار نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کا یہ اندازہ کہ اس جنگ میں 10 سے 14 ہزار فلسطینی جنگجو مارے گئے، انتہائی مبالغہ آمیز اعداد و شمار ہیں۔
اس اخبار نے صیہونی حکومت کی جنگی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ پالیسیاں اسرائیل کی تاریخ میں تنہائی کے سب سے گہرے بحران کا باعث بنی ہہیں نیز اسی وجہ سے اس سے پہلے کہ امریکہ تل ابیب کو اپنے ہتھیار بھیجنا بند کر دے، کینیڈا اور اٹلی نے ایسا کیا۔
دی گارڈین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ہیگ ٹریبونل میں نسل کشی کے متعدد الزامات کا سامنا ہے اور ممکن ہے کہ اس ٹریبونل میں اس کے رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم اعتراف
یہ بتاتے ہوئے کہ تمام وجوہات غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کی طرف اشارہ کرتی ہیں، اس اخبار نے مزید کہا ہے کہ فتح حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی غزہ میں ہر روز مرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کا مودی اور انٹیلی جنس اداروں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن
مئی
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔
?️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی
اگست
ترکی کے ہاتھوں شمالی عراق میں PKK کے 9 ارکان ہلاک
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان
اگست
امریکی قرارداد فلسطینیوں پر غیر ملکی قیمومیت کو جائز قرار دیتی ہے:یمن
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:یمنی وزارتِ خارجہ نے سلامتی کونسل کی امریکی قرارداد غزہ کی
نومبر
پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد سیل، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ بند، رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ جاری
?️ 24 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر
نومبر
یحیی السنوار کا قتل اسرائیل کی شکست کو دہرائے گا: عبرانی اخبار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Ahronoth نے منگل کے روز ایک نوٹ شائع
مئی
غزہ میں امدادی قافلے پر اسرائیل کا حملہ
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ
مئی
امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی موت
?️ 14 اگست 2025امریکہ کے ایک شہر میں گرمی کی شدت سے 400 افراد کی
اگست