اسرائیلی حملے کا مناسب اور بروقت جواب دیں گے، ایران

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو حالیہ حملے کا ’بروقت اور مناسب طریقے‘ سے جواب دیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس  کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ’ ایران 26 اکتوبر کے اسرائیلی حملے کا بروقت اور مؤثر جواب دے گا۔’

سید عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔

انہوں نے ’صیہونی ریاست‘ پر غزہ سے لبنان تک دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ روکنے میں ناکام رہی ہے۔

اسی طرح کا مؤقف اپناتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پریس کانفرنس میں1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی ایک قابل عمل، خود مختار اور متصل ریاست کے قیام کے مطالبے کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

انہوں نے اسرائیل حملوں کو ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا ا‎‎ظہار کیا۔

اے پی پی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم قابض قوتوں کی طرف سے حق خودارادیت کو دہشت گردی کے ساتھ مساوی کرنے کے رجحان کو مسترد کرتے ہیں، جو ان کے قبضے اور نسل پرستی کی پالیسیوں کو طول دینے کی ایک چال کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’فلسطین اور جموں و کشمیر کا دیرینہ مسئلہ حق خود ارادیت سے انکار پر مبنی ہے، ان مسائل کو پرامن طریقے سے متاثرہ آبادی کے حقوق اور امنگوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تہران میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں ممالک تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد اسرائیلی جارحیت سے کے خلاف مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کو دونوں ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ قرار دیا جبکہ فریقین نے انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا بھی ارادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے غزہ اور مسئلہ فلسطنیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اس سے قبل وزرات خارجہ کے بیان کے مطابق اسحٰق ڈار نے دفتر خارجہ میں سید عباس عراقچی اور ان کے وفد کا استقبال کیا جہاں دونوں وزرا نے تجارت، توانائی کے تعاون اور بہتر سرحدی انتظام کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کا سرکاری دورہ کرنے اور تہران میں ہونے والے ای سی او کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

دونوں عہدیداروں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے حق خودرادیت کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات

?️ 19 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ

ٹرمپ کی نیٹو پر ایک بار پھر تنقید 

?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ترامپ نے نیٹو کے موقف پر تنقید

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی

طویل المدتی منصوبہ بندی ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھتی ہے

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طویل

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا انوکھا کارنامہ

?️ 18 جون 2021بلوچستان (سچ خبریں)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ میں ان

اسرائیل کے اقدامات صدی کی بربریت 

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نمائندہ

اسرائیل علاقے کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے:عرب ممالک

?️ 15 فروری 2026اسرائیل علاقے کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے:عرب ممالک

عبرانی میڈیا: غزہ نے مغرب میں بہت سے نوجوانوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے