?️
سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں عرب کھلاڑیوں کی جانب سے اسرائیلی حریفوں کا مقابلہ کرنے سے انکار کے بعد اس بار ورلڈ کپ میں لبنانی شائقین نے صہیونی رپورٹر کو سخت جواب دیا جو ان کا انٹرویو لینا چاہتا تھا۔
قطرمیں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے دن لبنانی نوجوانوں نے صیہونی صحافیوں کو انٹرویو دینے سے انکار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
اس حوالے سے عبرانی میڈیا نے خبر دی کہ قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ میں لبنانی شائقین کو جب یہ معلوم ہوا کہ ان کا انٹرویو کرنے والا رپورٹر اسرائیلی ہے تو انہوں نے انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔
صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے رپورٹر نے، جس نے لبنانی شائقین سے بات کرنے کی کوشش کی، اعلان کیا کہ جب لبنانی نوجوانوں کو معلوم ہوا کہ ایک اسرائیلی رپورٹر ان سے بات کر رہا ہے، تو انہوں نے فوری طور پر انٹرویو روک دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم ورلڈ کپ میں ہیں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ بولنے والے تقریبا تمام لوگ جن سے ہم اپنا تعارف کراتے ہیں، وہ ہمیں انٹرویو دینے سے انکار کرتے ہیں، لبنانی نوجوانوں کا ایک گروپ تھا جس کا ہم انٹرویو کرنا چاہتے تھے لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ ہم اسرائیلی ہیں تو ان کے رویے میں 180 ڈگری تبدیلی آگئی۔
اس صہیونی صحافی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لبنانی نوجوانوں نے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نام کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ اس سرزمین کا نام فلسطین ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی
اپریل
حماس لچک دکھا رہا ہے، تل ابیو رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے: لاپیڈ کا اعتراف
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست میں اپوزیشن جماعت
اگست
ترکی اور آذربائیجان کے لیے امریکہ کا نیا جال
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: انقرہ میں امریکی سفیر کے کھلے عام بیانات سے ظاہر
اگست
فلسطینی قوم مزید ذلت قبول نہیں کرے گی، مزاحمت ہی واحد راستہ ہے؛حماس کا اعلان
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:فلسطین پر قبضے (نکبہ) 77ویں برسی کے موقع پر حماس
مئی
سوڈان میں خانہ جنگی
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اس ہفتے انگلینڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں
مئی
کیا اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرے گا ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنرل اسٹاف کے سابق سربراہ نے کہا کہ
اکتوبر
حاجی آج میدان منیٰ میں
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:خانہ خدا کے زائرین نے آج 10 ذی الحجہ کو رمی
جون
غزہ کی صورتحال پر چین کا اظہار خیال
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: چین اور مصر کے صدور نے اجلاس میں غزہ کے
مئی