سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ

کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا مرکز و محور استاد ہیں، بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں، لائسنسنگ سے اساتذہ کا وقار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، سندھ حکومت کا تعلیم میں بین الاقوامی معیار قائم کرنے کا عزم ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ آغاز ہے ہم معیاری تعلیم کی جانب بڑھ رہے ہیں، معیاری تعلیم کا آغاز معیاری اساتذہ سے ہوتا ہے، سندھ میں پہلی بار ٹیچنگ لائسنس ٹیسٹ کی تکمیل پر فخر ہے، ٹیچنگ لائسنس پالیسی دور اندیش اور جرات مندانہ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی لائسنسنگ نظامِ تعلیم میں انقلابی قدم ہے، اساتذہ کی قابلیت اور جوابدہی اب یقینی بنائی جائے گی، سکول سے زیادہ ٹیچرز کی ضرورت ہے، روشنی دکھا کر لوگوں کو بیچ میں نہیں چھوڑ سکتے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیم سکول سے پہلے گھر سے شروع ہوتی ہے، سب کو سکول میں پہلا دن یاد ہوتا ہے، 16 فیصد اساتذہ ٹیچنگ لائسنس میں پاس ہوئے ہیں، ہمیں سب جلد سے جلد کرنا ہے، آج سے 50 سال پہلے بہت سکول تھے، یہ نظام 40 سے 50 سال قبل خراب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پڑھائی ہوا کرتی تھی، ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، یہ اساتذہ اب بچوں کو تیار کریں گے، سیاست کوئی پروفیشن نہیں اس لئے لائسنس نہیں لینا پڑتا، ہمیں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک کا امریکی مجوزہ پابندی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا کے

ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے

ہم نے دشمن کو آگے بڑھنے نہیں دیا: نعیم قاسم

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

میاں محمد نواز شریف کی حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے پارٹی فیصلے کی توثیق۔

?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  میاں محمد نواز شریف نے

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود انتظامی اور پنشن اخراجات 161 ارب روپے تک پہنچ گئے

?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کے سول ایڈمنسٹریشن اور پنشن کی ادائیگیوں

جفری اپسٹین کے اسکینڈل میں برطانوی سلطنتی خاندان پر بڑھتا ہوا دباؤ

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:جفری اپسٹین کے جنسی استحصال کے اسکینڈل کی وجہ سے برطانوی

فرانس بڑے پیمانے پر ہڑتالوں کی تیاری میں

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فرانس میں ٹرین کے مسافروں کو نئی ہڑتالوں اور اس کے

نیتن یاہو صیہونی وزیر جنگ پر برہم، وجہ؟

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے