🗓️
سچ خبریں: ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزاحمت کے محور کو مضبوط کرنے کے لیے جنرل سلیمانی کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے میں شہید سلیمانی کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔
ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر مہمت پرنسیک کا کہنا ہے کہ اگرچہ لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کو 4 سال ہوچکے ہیں، لیکن جنرل کے مزاحمتی نظریے کا اثر خطے میں اب بھی برقرار ہے جس کی ایک مثال غزہ میں دیکھی جا سکتی ہے جہاں جنگ کو تقریباً 3 ماہ گزر چکے ہیں، تاہم ابھی تک صیہونی حکومت اپنے ایک مقصد کو بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید سلیمانی نے فلسطین کے لیے کیا کیا؟عراقی تجزیہ کار کی زبانی
انہوں نے کہا کہ ان دنوں غزہ کے مظلوم عوام کی کانپتی ہوئی آوازوں سے جو کچھ سنائی دے رہا ہے وہ مزاحمت کا راستہ جاری رکھنے کی تاکید ہے،فلسطین کی حالیہ صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہید سلیمانی کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور مزاحمت کا محور اپنے راستے پر گامزن ہے
ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین تقریروں سے نہیں بلکہ مخصوص اقدامات اور طاقت پیدا کرکے کامیابی حاصل کرسکتا ہے،ہم نے شہید سلیمانی کی سخت تقریریں نہیں سنیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے فلسطینی کاز کی کامیابی کے لیے کیا اہم اقدامات کیے ہیں۔ شہید سلیمانی نے فلسطین میں مزاحمتی گروپوں کو ہتھیار بھیجنے، ان کی فوجی تربیت اور لاجسٹک شعبوں جیسے میزائل کی تیاری وغیرہ میں اہم کردار ادا کیا۔
روسی دانشور کا کہنا ہے کہ آج ہر کوئی ان سرنگوں کی تعمیر میں شہید سلیمانی کے کردار کے بارے میں بات کر رہا ہے جو اس وقت غزہ میں اسرائیل کی شکست کا باعث بنی ہوئی ہیں،ان کوششوں کی بدولت آج صیہونیت کو سنگین شکست کا سامنا ہے،مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا یا عالم اسلام کا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ اگر یہ صرف عرب دنیا یا عالم اسلام تک محدود رہے گا تو اسے حقیقی فتح حاصل نہیں ہوسکتی،اس وجہ سے یہ بہت ضروری ہے کہ مکتب سلیمانی کو ترقی پذیر ممالک کے جغرافیہ تک اور ان تمام ممالک تک پھیلایا جائے جن کے مفادات صیہونیت اور امریکی سامراج سے متصادم ہیں۔
مہمت نے مزید کہا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شہید سلیمانی کی نماز جنازہ میں انہیں قدس شہید کہا،فلسطینی کاز کو زندہ رکھنے کے لیے شہید سلیمانی کی خدمات سب پر عیاں ہیں،اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ٹائٹل ان کے لائق ہے،لیکن شہید سلیمانی صرف قدس کے شہید نہیں ہیں،وہ ہم سب کے شہید بلکہ پوری انسانیت کے شہید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی صیہونی حکومت اور امریکی سامراج کے خلاف تھے،اس کے علاوہ وہ ان دہشت گرد گروہوں سے بھی لڑ رہے تھے جو امریکہ کے کہنے پر خطے میں سرگرم تھے، صیہونی حکومت اور امریکی سامراج کے خلاف جدوجہد میں شہید ہونے والے تمام افراد انسانیت کے شہید ہیں۔
ماسکو یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ سب سے پہلے عالم اسلام میں سنی اور شیعہ کی تفریق ختم کی جائے اور عالم اسلام کو متحد ہونا چاہیے،دوسری طرف یوریشیا میں بڑی طاقتوں کو اکٹھا کرنے اور فلسطین، مشرق وسطیٰ اور پورے یوریشیا کی آزادی کے لیے اقدامات کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ، شہید سلیمانی کے مقصد کی حمایت میں شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عمل کرنا ضروری ہے۔
ترکی، ایران، روس اور شام کو مل کر ادلب اور فرات کے مشرق میں دہشت گردوں کے مراکز کو تباہ کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے،آئندہ آستانہ اجلاس اس کے لیے بہت اچھا موقع ہے،تہران، انقرہ اور ماسکو کو PKK اور P.Y کی علیحدگی پسند دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فرات کے مشرق میں اور ادلب میں دہشت گردی کے مراکز کو ختم کرنے کے لیے فیصلے کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں: شہید سلیمانی کے راستے پر چلنے والے اہم فلسطینی کمانڈر
انہوں نے کہا کہ اس سے وہاں امریکی افواج کی موجودگی بھی ختم ہو جائے گی،ادلب میں دہشت گردی کے مراکز اور فرات کے مشرق میں علیحدگی پسند دہشت گردی کے مراکز کو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے،سلیمانی کے مقصد کی حمایت کے لیے فرات کے مشرق کو امریکی اسرائیلی موجودگی سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کب تک صیہونی ریاست کو تھامے رکھے گا؟
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب
اکتوبر
کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے والی حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے سے معذرت
🗓️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے
مارچ
پشاور دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
🗓️ 10 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ ناصر باغ
مارچ
تل ابیب کے قلب میں طاقتور ترین آپریشن
🗓️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:رعد فتحی حازم نامی نوجوان فلسطینی کے ہاتھوں مقبوضہ علاقوں میں
اپریل
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پر انڈے برسائے
🗓️ 15 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما پی ٹی آئی شہبازگل جب
مارچ
وزیراعظم کی وزیر خزانہ سے گفتگو، کمزورطبقے کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت
🗓️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے
جنوری
وزیراعظم کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، فنڈ کے اجرا پر گفتگو
🗓️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے فرانس میں منعقد
جون
’سیکیورٹی رسک‘ پیدا کرنے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت
اکتوبر