?️
سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کے لئے عراقی شیعہ علما کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ غاصب غاصبوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت ہر گز کمزور نہیں ہوگی۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی شیعوں کے اعلی رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے مقبوضہ فلسطین میں پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کیا، رپورٹ کے مطابق اس بیان میں آیت اللہ سیستانی نے فلسطینی عوام اور مزاحمت کے لئے اپنی بھر پور حمایت پر زور دیا، آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ عراقی علما فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیاکہ عراقی مذہبی اتھارٹی ان قابضین کی شدید مخالفت کرتی ہے جو فلسطینیوں کو یروشلم کے مقدس شہر سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، عراقی علماد نیا بھر کی آزاد اقوام سے فلسطینیوں کے حقوق دوبارہ حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، بیان میں یہ بھی زور دیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں حالیہ جھڑپوں نے غاصب غاصبوں کے مقابلہ میں فلسطینیوں کی استقامت اور مزاحمت کو ظاہر کیا ہے، فلسطینی عوام اپنی مقبوضہ اراضی ترک نہیں کریں گے۔
صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت کمزور نہیں ہوگی، بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ حملہ آور غاصبوں کے خلاف جنگ میں فلسطینیوں کی مدد فرمائے،واضح رہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کا نیا دور جمعہ سے شروع کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں میں شہیدوں کی تعداد گذشتہ دو روز میں 35 ہوگئی ہے ، جن میں 12 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں نیز زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 233 ہوگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں کیوں دیتے ہیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: حازم قاسم نے تاکید کی کہ غزہ اور فلسطین سے
اگست
عالمی یوم قدس کے موقع پر مسئلہ فلسطین ایک بار پھر زندہ ہو گا: حماس
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے سربراہوں میں سے ایک محمود مردوی نے
مارچ
کیلیفورنیا کے گورنر کا ٹرمپ پر شدید حملہ
?️ 14 فروری 2026 ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے
فروری
جرمنی میں نسل پرستی کا معاملہ، 12 افراد کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی
?️ 15 اپریل 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں نسل پرستی اور مسلمانوں کے خلاف حملوں
اپریل
صدر مملکت نے بھی ٹک ٹک پر اکاؤنٹ بنا لیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے
جولائی
پاکستان کی برآمدات میں مسلسل دسویں مہینے تنزلی، جون میں 19 فیصد گھٹ گئیں
?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات مالی سال 23-2022
جولائی
ایران اپنے پڑوسیوں کے لیے خیر خواہ ہے: شامی وزیر خارجہ
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ
مارچ
عمران خان آئندہ کے لاحہ عمل کا اعلان کریں گے:سینیٹر فیصل جاوید
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
اپریل