?️
سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر اعظم نے دفاع اور سلامتی کے امور میں وزیر اعظم کے مشیر جلال الرویشان کا کہنا ہے کہ عمان صنعاء اور سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر اعظم نے دفاع اور سلامتی کے امور میں وزیر اعظم کے مشیر جلال الرویشان کا کہنا ہے کہ عمان صنعاء اور سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے،رپورٹ کے مطابق جلال الرویشان نے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک یمن میں عمان کے برادرانہ کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ عمانی وفد صنعاء اور جارح سعودی اتحاد کے ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور امید ہے کہ کچھ کامیابیاں بھی حاصل ہوں گی لیکن اقوام متحدہ کے تحت یمن میں جنگ بندی کے تین ادوار نے یہ ظاہر کیا کہ جارح سعودی اتحاد کے رکن ممالک کے پاس یمنی عوام کے دکھ درد کے حل کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
المسیرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سعودی اتحاد کے رکن ممالک کی جانب سے یمن کو ناامن کرنے کے لیے شدت پسند گروپوں کو المھرہ اور حضرموت منتقل کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے عمانی وفد کے پاس جارح اتحاد کی جانب سے 130000 افراد کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے تجاویز بھی تھیں جبکہ ہمارے نقطہ نظر سے 30 ملین یمنی شہریوں کی تنخواہیں ادا کی جانی چاہیے۔
الرویشان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا مؤقف مستحکم ہے اور ہمارے مطالبات ، محاصرہ ختم کرنا، جنگ روکنا، تمام غیر ملکی افواج کا انخلاء، جنگ کے اثرات کی تلافی اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا سعودی عوام فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:ان دنوں امریکہ کی طرف سے صیہونیوں اور سعودی عرب کے
ستمبر
قانون میں تبدیلی کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
نومبر
غزہ میں نیتن یاہو کی حمایت یافتہ دہشت گرد کون ہے؟
?️ 6 جون 2025 سچ خبریں: آویگدور لیبرمین، "اسرائیل ہمارا گھر” پارٹی کے سربراہ اور سابق
جون
امریکہ نے مذاکرات کیسے روکے؟ وال اسٹریٹ جرنل
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایران میں مقیم وال اسٹریٹ جرنل کی کوریج کرنے والے برسلز
اکتوبر
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے 3 اہم سوال
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی
اپریل
لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں
نومبر
غزہ کی پٹی میں تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار
اگست
حماس نے مسجد کے خلاف صہیونی سازش کے بارے میں انتباہ کیا
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں کے انتہا پسند تحریکوں کی شدت کے بعد حماس
ستمبر