شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا،دہرا معیار نہیں چل سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دئیے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے کس پالیسی کے تحت نکالا گیا،دہرا معیار نہیں چل سکتا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

نیب کے مقدمے میں نامزد ملزم آدم امین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد نیب کیس میں ملزم آدم امین چوہدری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دئیے کہ شہباز شریف، اسحاق ڈار، سلیمان شہباز کے نام کس پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نکالے گئے ؟یہ دہرا معیار نہیں چل سکتا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اب سب کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے تو درخواست گزار آدم امین کا نام کیوں ای سی ایل پر برقرار رکھا گیا؟ نیب اور وفاقی حکومت سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال سپریم کورٹ نے اداروں میں حکومتی مداخلت پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا کون کہتا ہے، کبھی کسی سے پوچھا؟ اس کے جواب میں اٹارجی جنرل نے بتایا کہ ہمارے پاس خط آتا ہے متعلقہ شخص سے تفتیش جاری ہے، نام ای سی میں ڈال دیں۔ اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی کا نام ای سی ایل سے نکال رہے ہیں تو کسی کو نوٹس تو دیں، تفتیش ہورہی ہے تو نیب یا اداروں سے پوچھنا چاہیے نام نکال رہے ہیں اعتراض تو نہیں ، نام نکال رہے ہیں اس بارےمیں ہم نہیں پوچھ رہے ہیں ، کیا پی پی سی اور نیب کے قانون میں کوئی فرق ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی پی سی اور نیب کے قانون میں فرق ہے ، نیب کے پاس اختیار ہے کہ ای سی ایل میں نام رکھنے کے لیے توسیع کا خط لکھے ۔

مشہور خبریں۔

سعودی 2030 ویژن دستاویز

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ولی عہد کے طور

اسرائیلی ریلوے لائنوں پر بحران؛ لاکھوں شیکل کا نقصان

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار کالکالیست نے اعتراف کیا کہ گزشتہ روز مقبوضہ

ٹرمپ کے مشیر نے یوکرین جنگ کو مودی کی جنگ قرار دیا

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر معاشی مشیر پیٹر ناوارو

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان

شہبازشریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، عطاء تارڑ بطور گواہ پیش

?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد بلز منظور

?️ 23 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر

صنعا ایئرپورٹ کی بندش سے ہزاروں مریض ادویات سے محروم ہو رہے ہیں

?️ 21 نومبر 2025 صنعا ایئرپورٹ کی بندش سے ہزاروں مریض ادویات سے محروم ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے