?️
سچ خبریں:داعشی عناصر نے اپنی تازہ کارروائی میں عراق کے صوبہ صلاح الدین میں زرعی آبی وسائل کو اڑا دیا۔
عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے عناصر نے صوبہ صلاح الدین میں زرعی آبی وسائل کے خلاف حملے کیے، رپورٹ کے مطابق داعشی عناصر نے صوبہ صلاح الدین کے شمالی العلم علاقے میں خاص طور پر زرعی پانی کے ذرائع کو نشانہ بنایا، یہ حملے دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے تھے۔
عراق کے مختلف حصوں میں داعش کے عناصر کی طرف سے دہشت گردانہ کاروائیاں حالیہ دنوں میں شدت اختیار کرچکی ہیں، بغداد کے ایک چوک میں داعش کے عناصر کے حالیہ خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 110 دیگر زخمی ہوگئے، نیز بغداد بم دھماکوں کے کچھ دن بعد ان عناصر نے صوبہ صلاح الدین میں الحشد الشعیبی فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجہ میں اس فورس کے متعدد جوان شہید ہوگئے۔
یادرہے کہ اگر عراقی حکومت 2017 میں اس ملک کے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تا ہم اس تنظیم کے باقی ماندہ عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں آئے دن دہشتگردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں اور عراقی فوج نیز متعدد شخصیات کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اس لیے کہ انھیں امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور وہ اپنے کمپوں میں دہشتگرد عناصر کو فوجی تربیت دیتا ہے تا کہ اس ملک میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جواز فراہم کر سکے۔
یاد رہے کہ متعدد عراقی عہدہ داروں نے بار ہا انتباہ دیا ہے کہ امریکہ اس ملک میں داعشی دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہ ہے اور وہ یہاں رہنے کےلیے پورے ملک کے آگ کے شعلوں میں بھی ڈھکیلنے کے لیے تیار ہے نیز زمینی حقائق بھی اس کا منھ بولتا ثبوت ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا غزہ جنگ کے معاملے میں دھوکہ: مزاحمت کو غیرمسلح کرنا محض بہانہ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ پٹی میں مزاحمت کو غیرمسلح
مئی
غزہ میں جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
مئی
ترک اور شامی فوجیں شمال شام میں صف آراء
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: الوطن شام نے حلب کے شمالی مضافات میں شامی فوج
اکتوبر
مغربی ممالک ہمیں شکست نہیں دے سکتے:روس
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب
جون
امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے
مارچ
کیا صیہونی حماس کو روک سکیں گے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ
اگست
غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ذرایع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خبردار
دسمبر
آئی ایم ایف سے جلد معاہدے کی توقع: روپے کی قدر میں بہتری کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے
مارچ