?️
اسلام آباد (سچ خبریں )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے پاکستانی سیاست کے اہم ترین ہیں، سندھ میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا البتہ وزارت داخلہ اپوزیشن کو یقین دہانی کراتی ہے کہ ہم سندھ ہاؤس میں داخل نہیں ہوں گے۔
پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے 24 سے 4 تاریخ تک پاکستانی سیاست کے گہما گہمی کے دن ہیں ، اس لیے پہلے ایک ہزار رینجرز اور اب دو ہزار رینجرز اور ایف سی منگوائی ہے ، ہمیں پورا یقین ہے کہ پانچ تاریخ کو اپوزیشن آ رہی ہے وہ بھی اپنا جلسہ کرے گی ، 27 تاریخ کو عمران خان کی ریلی بھی بھر پور طریقے سے ہو گی ، ہم پر سیکیورٹی کی کافی ذمہ داریاں ہیں 21 سے 24 تک چھٹی قرار دیدی ہے ، 23 مارچ کو پاک افواج پریڈ کرے گی ، میں خود بھی اس میں شریک ہوں گا ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو سندھ ہاﺅس میں خریدو فروخت ہو رہی ہے ،میں گورنر راج لگانے کا حامی تھا، سمری پیش کی لیکن اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ، ابھی بڑے دن ہیں، مجھے دکھائی دے رہاہے کہ حالات کی تلخی کم ہوئی ہے ، بہتری ہو رہی ہے ، 9 ہے یا 12 پی ٹی آئی کے لوگ اپنے علاقے اور گھروں سے پوچھیں ، میری اپیل ہے کہ وہ واپس آجائیں ،
شیخ رشید کا کہناتھا کہ ا ٓئینی اور قانونی جنگ کے بارے میں فواد چوہدری بہتر بتائیں گے ۔ سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، 63اے ون کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کی جائے گی ،جس طرح آصف زرداری نے اپنے ممبروں کو خط لکھاہواہے ، اسی طرح عمران خان نے بھی خط لکھا ہواہے کہ انہیں آنے کی ضرورت نہیں ہے ، ووٹنگ کی تاریخ کا فیصلہ سپیکر کریں گے ۔ اب بڑا مسئلہ وزیراعظم کی ریلی اور جلسہ ہے ، انہوں نے دس لاکھ لوگوں کو کال دی ہے ، اسی طرح اپوزیشن کی ریلی ہے یا جلسہ ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ باہمی مفاہمت سے راستوں کا تعین کر لیں ، ڈی سی اسلام آباد کو بھی ہدایت کی ہے ،وہ اپوزیشن کی قیادت اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے مل کر الگ الگ جلسے اور راستوں کا تعین کیا جا سکے ، جمہوریت میں تصادم کی گنجائش نہیں ہے ، جمہوری افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کیلئے راستہ بنانا اور بات سننے کا نام ہے ، اگر ٹکراو ہوا تو اپوزیشن کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ۔


مشہور خبریں۔
صیہونی تیسرے انتفاضہ سے خوف زدہ
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ
نومبر
ٹرمپ کے 15 نکاتی منصوبے سے ایران کی 10 شرائط تک: جنگ کا توازن کیسے بدل گیا؟
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:دو ہفتے قبل امریکہ نے ایران کے سامنے 15 نکاتی منصوبہ
اپریل
افغانستان میں روزانہ 20 ملین لوگ بھوکے سوتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر Hsiao Wei Li نے
مئی
شامی صدر دورۂ چین کے بارے میں اظہار خیال
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر نے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کو
ستمبر
عراقی فوج کی داعش کے خلاف کاروائی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی تازہ کارروائی
جنوری
حزب اللہ نے فلسطینی کمانڈر العاروری کا بدلہ کیسے لیا؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صالح العروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے ایک حصے
جنوری
پیرس اولمپکس اختتام پذیر
?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے
اگست
کراچی ناقابل رہائش ہے تو ہزاروں لوگ کراچی کیوں آرہے ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
جون