پیر سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے  یہ واضح کر دیا ہے کہ  پیر سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملات دیکھنے والا ادارہ پیر کو اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گا ، جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ، میں نے دیکھا ہے کہ لوگ ماسک نہیں لگا رہے ، بس اللہ تعالیٰ ہی ملک پر اپنا خاص کرم کرے تاہم اب ہم بہتر پوزیشن میں ہے کیوں کہ ہمارے پاس اب ویکسی نیشن ، وینٹی لیٹر اور بیماری کے حوالے سے معلومات ہیں ، اس ساری صورت حال کا بہتر اور اچھے انداز سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 44 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3 ہزار 667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں  نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار843تک پہنچ گئی ہے اور عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار802 ہو چکی ہے اور ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد31 ہزار107ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد51 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 79ہزار245، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار58، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار177، بلوچستان19 ہزار327، آزاد کشمیر11 ہزار609اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی قابضین کا ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام پر حملہ؛متعدد افراد شہید

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے عوام

غزہ جنگ میں حصہ لینے والی 30 ہزار صہیونی افواج کے ناموں کا انکشاف

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے ما خفی اعظم کے عنوان سے

فیدان: ترکی کا یورپ کے حوالے سے بنیادی مسئلہ الحاق کے مذاکرات میں پیش رفت کا فقدان ہے

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ترکی

اسلام آباد میں ایرانی سفیر کی جانب سے افطار ڈنر

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)یوم القدس کی مناسبت سے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر

وائٹ ہاؤس کو یوکرین جنگ کے دوران حراست میں لیے گئے امریکیوں کی ممکنہ پھانسی پر تشویش

?️ 22 جون 2022سچ خبریں:     روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ

صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے والوں کی شرطیں

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی انتہائی

غزہ کے حوالے سے یمن کا موقف تبدیل نہیں ہو گا

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 737 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے