?️
سچ خبریں:عالمی صحافیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے سعودی عرب میں جاری جبر میں اضافے پر زور دیتے ہوئے یمنی صحافی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
الخلیج الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی عالمی تنظیم نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یمنی صحافی علی ابو الحوم کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جنہیں ارتداد کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، ویب سائٹ نے لکھاکہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مشرق وسطیٰ کے دفتر کے سربراہ صابرین النوی نے کہاکہ یہ حکم ظاہر کرتا ہے کہ صحافیوں اور بلاگرز کی جانب سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو معلومات کے تبادلے اور مکالمے کی جگہ کے طور پر استعمال کرنے پر سعودی عرب میں اب بھی سختی سے کنٹرول ہے۔
واضح رہے کہ ابو لحوم جو الوادی ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور یمنی ریڈیو کے ترجمان تھے، کو ایسے ٹویٹس کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی جو سعودی حکام کی نظر میں ارتداد اور الحاد پر مبنی تھے،یہ بتاتے ہوئے کہ ابتدائی طور پر تفتیش بغیر کسی کی موجود گی کے کی گئی تھی، تنظیم نے کہا کہ ابو الحوم کی اہلیہ نے کئی بار ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئیں اور انہیں کسی بھی وکیل کا انتخاب کرنے سے روک دیا گیا۔
اسی سلسلے میں ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کمیٹی نے سعودی عرب سے ابو الحوم کو رہا کرنے اور ان کے یا کسی دوسرے صحافی کے خلاف ایسی کوئی کاروائی کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا جس سے ان کے آزادی اظہار کے حق کو نقصان پہنچے۔
اس نے ریاض سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ بین الاقوامی اعلانات اور معاہدوں کی توثیق کرتے وقت اپنے وعدوں کا احترام کرے، خاص طور پر جو آزادی اظہار کی ضمانت دیتے ہیں نیز سعودی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کے خلاف تمام قانونی کاروائیوں کو ختم کرے۔


مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا سعودی حکومت سے دو شہزادوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے لئے جمہوریت نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے
جون
فیس بک کا 44 ملین صارفین کی نجی معلومات کا غلط استعمال
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی نے فیس بک کے خلاف ایک مقدمہ
جنوری
صیہونیوں کے خلاف 8 ماہ میں 7200 مزاحمتی کارروائیاں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخری
ستمبر
سکیورٹی خدشات: کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
?️ 25 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کیلئے ٹرین
دسمبر
صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس
اپریل
شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری
?️ 12 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی
اکتوبر
شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل
?️ 7 جون 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے
جون
نیتن یاہو نے جنگ کا ڈھول بجا دیا
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ شہر پر حملوں کے تسلسل اور
ستمبر