?️
سچ خبریں:طالبان کے رکن سہیل شاہین کے صیہونی نیوز چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کی اشاعت کے بعد انھوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ انٹرویو لینے والی خاتون صیہونی رپورٹر ہیں۔
افغانستان کی فارس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق طالبان وفد کے ترجمان اور سینئر رکن سہیل شاہین نے صہیونی چینل کی رپورٹر سے بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ طالبان کے افغانستان اور کابل کے صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد میں ہر روز بہت زیادہ صحافیوں کو انٹرویودیتا ہوں، کچھ صحافی اپنے آپ کو مختلف نام سے متعارف کروا سکتے ہیں،تاہم میں نے کسی اسے صحافی کو انٹرویونہیں دیا ہے جو اپنے آپ کو بطور اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ متعارف کروائے۔
دریں اثناء میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک بے مثال واقعے میں اسرائیلی نیوز چینل کان 11 کی رپورٹر روعی کیص نے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین سے انٹرویو لیا،اس ٹیلی فون انٹرویو میں شاہین نے 20 سال کی جنگ کے بعد افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور طالبان کے ملکی اور بین الاقوامی طرز عمل کو بیان کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیےاس گروپ کے عزم کو بیان کیا۔
انہوں نے پڑوسیوں بالخصوص ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ،صیہونی چینل کان 11 کی رپورٹر کے حماس طالبان تعلقات کے بارے میں سوال کے جواب میں ، شاہین نے دونوں فریقوں کے درمیان کسی بھی قسم کےتعلق کے وجود سے انکار کرتے ہوئے صرف طالبان کے اقتدار میں آنے کےبعد حماس کے رہنماؤں کی جانب سے آنے والے مبارکباد کے پیغام کا شکریہ کیا۔
واضح رہے کہ کسی اسرائیلی میڈیا کے ساتھ طالبان کے کسی رکن کا یہ پہلا انٹرویو تھا،تاہم موجودہ انٹرویو میں اہم نکتہ یہ ہے کہ صحافی اسرائیلی شناخت کا ذکر نہیں کرتی بلکہ چینل کے بارے میں شاہین کے سوال کے جواب میں محض چینل کے عبرانی نام کان کا حوالہ دیتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا عمران خان 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے پر راضی ہو گئے؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
اگست
امریکہ سے 2 سالہ بچی کی غیرقانونی ڈیپورٹیشن
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ایک فیڈرل جج نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ
اپریل
بالی وڈ کے کے کون سے مشہور اداکار پاکستان آرہے ہیں؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے بالی وڈ کے
اگست
بائیڈن کا یوکرائنی عوام کو ایرانی کہہ کر خطاب
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس سے اپنے پہلے سالانہ خطاب میں
مارچ
انتہا پسند صیہونی وزیر کی برطرفی کا امکان
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں وزرا کے درمیان بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات کے
دسمبر
فلسطین کے ساتھ غداری، اسرائیل کی سرزمین پر پہلے عرب ملک نے اپنا سفارت خانہ کھول دیا
?️ 15 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین روابط کا
جولائی
سعودی عرب میں مزید سات افراد کو پھانسی
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور مالی معاونت
فروری
پاکستان کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم
?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش
اکتوبر