?️
سچ خبریں:روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ ماسکو کو طالبان کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے پیر کو نووستی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمیں طالبان کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے اور نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ہم افغانستان کی نئی حکومت کے عملی اقدامات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ فیصلے کے مطابق عمل کریں گے۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ طالبان نے دشمنی کے خاتمے کا اعلان کیا ، سابق حکومتی عہدیداروں ،امریکہ اور نیٹو کے ساتھ تعاون کرنے والے افغان شہریوں کی عام معافی کا اعلان کیا اور اسلامی قانونی نظام میں خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کے عزم کا اعادہ کیانیز افغان معاشرے میں نظم وضبط ایجاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت طالبان اقوام متحدہ میں دہشت گرد گروہ کے طور پر درج ہیں جبکہ افغانستان میں روسی فوج بھیجنے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے، سیرومولوتوف نے کہا کہ فوج بھیجنے کا معاملہ روسی حکومت کے ایجنڈے میں نہیں ہے، طالبان کو کسی ملک کی فوجی مدد کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسا اقدام روس کے مفادات میں نہیں ہوگا، اس کے علاوہ نئی افغان حکومت نے اس ملک کے معاشرے میں امن بحال کرنا شروع کر دیا ہے اور اسے فوجی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان فروری 2020 کے معاہدے اور دونوں فریقوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی فوجیوں اور اتحادیوں کا افغانستان سے انخلا شروع ہوا،تاہم حالیہ ہفتوں میں طالبان افغانستان میں پیش قدمی کرنے اور ملک کے اہم شہروں پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے نیز 15 اگست کو اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے کےبعد کابل میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔


مشہور خبریں۔
تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز
مئی
حماس ایک لافانی خیال
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی
نومبر
ملک میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیرمیں تیزی لانے پر غور
?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آبی
جون
حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز دکھانے کا امکان
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی سنگینی پر
جون
میٹا کا ’سپر انٹیلیجنس‘ کے لیے سیکڑوں ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں: مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ میٹا مصنوعی
جولائی
یوکرین کے لیے 2 بلین امریکی ڈالر کا فوجی امدادی پیکج
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے واشنگٹن سے یوکرین کے لیے 2.1
جون
مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ
اکتوبر
اگر آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں گے تو ہمیں اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا، چیف جسٹس
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا
مئی