?️
سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا نظام بنانا چاہیے جو دنیا کو حیران کر دے۔
انڈیپینڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کابل میں اس گروہ کے کمانڈروں کے ایک گروپ سے خطاب میں اعلان کیا کہ جمہوریہ حکومت کے خاتمے اور طالبان گروپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اب افغانستان میں ایسا نظام قائم ہونا چاہیے کہ دنیا اسے دیکھ کر حیران رہ جائے اور ہماری صلاحیت کو دیکھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا طالبان امریکہ کے دوست ہو سکتے ہیں؟
یعقوب نے مزید کہا کہ کافروں اور مسلمانوں کو جان لینا چاہیے کہ ہماری صلاحیت اور طاقت بہت زیادہ ہے اور انہیں اس طاقت اور صلاحیت کو دیکھنا چاہیے۔
طالبان کے وزیردفاع نے مزید کہا کہ طالبان کے چھوٹے اور بڑے نے حکمرانی کے قیام کے لیے قربانیاں دیں اور اب بدنظمی اور غیر ذمہ داری کو روکنا ہوگا۔
طالبان کے اس عہدے دار نے اس گروہ کے رہنماؤں اور دھڑوں کے درمیان اختلافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سب ایک ہی صف میں ہیں۔
ملا یعقوب نے طالبان کے ارکان کو اس گروہ کے رہنماؤں کی پیروی اور اطاعت کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ جب دوحہ میں امن مذاکرات شروع ہوئے تو مجاہدین میں یہ خدشات پیدا ہوئے کہ گویا کفار کے ساتھ کوئی معاہدہ ہو رہا ہے لیکن طالبان رہنماؤں نے اس گروپ کی اقدار کی بنیاد پر امن مذاکرات کیے اور اس کے نتیجے میں طالبان کا مطلوبہ نظام قائم ہوا۔
ملا یعقوب نے میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر طالبان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ طالبان کے دشمن اس گروپ امریکہ کے ساتھ ملوث ہونے اور اس سے حمایت حاصل کرنے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ امریکہ افغانستان میں ناکام ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ اور طالبان مذاکرات میں کیا ہوا ؟
یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سفارتی ملاقاتوں کے دوران اس ملک میں غیر ملکی سفارت خانے دوبارہ کھولنے کی درخواست کی تھی۔


مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کا جیو پولیٹیکل زلزلہ
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان نے مسئلہ فلسطین کو حاشیے سے بلند
اکتوبر
جیل میں نظر بند حریت رہنمائوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی ہے:محمود ساغر
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و
نومبر
مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کا اشتعال انگیز فلیگ مارچ، عرب پارلیمنٹ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 16 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے
جون
پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: مذاکرات کیلئے علمائے کرام پر مشتمل وفد قندھار روانہ
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر جاری تناؤ کا حل تلاش
دسمبر
امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
صہیونی جنگی کابینہ کا جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے ردعمل کا جائزہ
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پیرس معاہدے کے مجوزہ فریم ورک پر حماس کے ردعمل کا
فروری
مفت آٹے کی تقسیم میں ہونے والی بھگدڑ پر شوبز شخصیات کا ردعمل
?️ 2 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران عوام شدید
اپریل
قرآن پاک کی بےحرمتی کے بارے میں برطانیہ کا بیان
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی بار بار بےحرمتی کے حوالے
جولائی