?️
اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوم القدس پرفلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا گزشتہ روز مسجد نبویۖ میں پاکستان کے حکومتی وفد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد پہلا ٹوئٹ سامنے آیا ہے تاہم یہ ٹوئٹ اس افسوسناک واقعہ پر رد عمل دینے سے متعلق نہیں ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹ میں یوم القدس کے موقع پر ہم قابض اسرائیلی افواج کے تشدد اور ظلم کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر رمضان میں ہم مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے قابل مذمت حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں، جو مسلمانوں کے لیے تیسرے مقدس ترین مقام ہے۔
خیال رہے ماہ مبارک رمضان کا آخری جمعہ جسے جمعہ الوداع کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اسی دن کو یوم القدس کا نام بھی دیا گیا اور دنیا بھر کے مسلمان جمعہ الوداع کے موقع پر فلسطینی بھائیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں اور ریلیاں نکالتے ہیں ۔
جمعہ الوداع کو یوم القدس کا نام امام خمینی رح نے دیا اس کے بعد سے دنیا بھر کے مسلمان اس دن کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں اور اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستان میں بھی اس دن ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں جس میں شرکاء مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اسرائیل سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔
عمران خان نے بھی اس موقع پر ٹوئٹ میں کہا کہ یوم القدس کے موقع پر ہم قابض اسرائیلی افواج کے تشدد اور ظلم کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہر رمضان میں ہم مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے قابل مذمت حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں، جو مسلمانوں کے لیے تیسرے مقدس ترین مقام ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی ذرائع ان عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو
نومبر
عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
?️ 17 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے
جنوری
سپریم کورٹ: سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق تمام پالیسز، پیکجز اور کوٹہ غیر آئینی قرار
?️ 18 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جنرل پوسٹ آفس(جی پی
اکتوبر
امریکی شاپنگ مال میں فائرنگ 2 ہلاک، ایک زخمی
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن میں واقع فرلین شاپنگ
جولائی
2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور
مئی
اسرائیل کی بی بی کی مخالفت پر تنقید
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ میں اسرائیلی حکومت
دسمبر
المشاط نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر تاکید کی
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے آج صبح صیہونی
جولائی
نیتن یاہو نے خوف اور کمزوری کے باعث جنگ بندی قبول کی:یمن نیوز
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران
جون