پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر، 10 منٹ میں 4 بل منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے کے بعد اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوکر رہ گیا، جسے 18 منٹ بعد ہی ملتوی کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایوان بالا اور ایوان زیریں کے مشترکہ اجلاس میں درآمدات و برآمدات سمیت 4 ترمیمی بل منظور کرلیے گئے جبکہ نیشنل اسکولز یونیورسٹی سمیت 4 ترمیمی بل موخر کردیے گئے، قانون سازی صرف 10 منٹ میں نمٹائی گئی، اجلاس 18 منٹ ہی چل سکا، جسے 12 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے کے بعد باقاعدہ آغاز ہوا۔

اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی تو اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دینے سے انکار کردیا، جس پر اپوزیشن ارکین بینچوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرنے لگ گئے، حزب اختلاف کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

احتجاج کے دوران تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021، درآمدات و برآمدات ترمیمی بل 2023، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2024 اور نیشنل ایکسیلنس انسٹی ٹیوٹ بل 2024 منظور کیا گیا۔

نیشنل اسکولز یونیورسٹی اسلام آباد ایکٹ 2018 میں مزید ترمیم سمیت 4 بل موخر کر دیے گئے۔

اسپیکر نے اجلاس 12 فروری تک ملتوی کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ پہنچے۔

اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کی پریس گیلری میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کہتا ہے 130 دن سیشن چلے گا مگر یہاں 90 دن چلا ہے ہیں،37 بل منظور ہوئے، مگر کسی بھی قانون کے لیے بحث نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 11 منٹ میں 8 قانون منظور کرلیے گئے، یہ وہ قوانین ہیں جن کو صدر نے مسترد کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر کے اعتراض کو دیکھا جاتا ہے، اس کے بعد قانون منظور کراتے ہیں، آج تمام بل منظور ہوئے مگر صدر کے ریفرنس کا ذکر نہیں کیا گیا، ایوان چلانے کا یہ طریقہ دنیا یاد رکھے گی۔

مشہور خبریں۔

بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے

صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی

کیریبین میں کشتی حملوں میں زندہ بچ جانے والوں کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں چلا رہا؟

?️ 12 دسمبر 2025 کیریبین میں کشتی حملوں میں زندہ بچ جانے والوں کے خلاف

غزہ کے لیے ٹرمپ کا منصوبہ؛ ذرائع ابلاغ کی تشہیر سے لے کر شرائط اور نفاذ کے طریقہ کار میں ابہام تک

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے اور اسرائیل کو

یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام

امریکہ سے مذاکراتی عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟

?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ ایران، اور انتونیو گوٹیرش، سیکرٹری

نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل

لبنان میں امریکی نئی سفیر کون ہے؟

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لبنان میں امریکہ کے ہاتھوں تین سال تک کشیدگی کو ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے