?️
سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے ایران کے خلاف اپنی تمام ناکامیوں کو فتح قرار دیا۔
صہیونی ٹیلی ویژن کے چینل 13 نے نیتن یاہو کی خارجہ پالیسی کے ریکارڈ سے متعلق ایک رپورٹ میں براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مل کرایران کے بارے میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
معا ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو براک اوباما کے دور میں ایران کے جوہری پروگرام کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام رہے لیکن پھر بھی انہیں اس پر فخر کرتے رہے،وہ امریکی کانگریس میں گئے اور رائے عامہ یا کم سے ایک اسرائیلی رائے عامہ کا ایک حصہ کے مقابلہ میں کھڑے ہوئے ، پھر ٹرمپ آئے اور انھوں نے ایران کےجوہری معاہدے کو ختم کردیا لیکن نیتن یاہو کی مداخلت اور ریپبلکن کے لئے ان کی حمایت نے ڈیموکریٹس انون سازوں جواو پیک تنظیم کے قریبی تھے ،اوباما کے ساتھ ہوجائیں ۔
نیتن یاھو دراصل اپنے مقاصد اور منصوبوں میں ناکام رہے تھے ، لیکن انہوں نے اسرائیلی عوام کو بتایا کہ وہ جیت گئے ہیں،یہ ایران جوہری معاہدے کے معاملے پر ناکام رہے اور ڈونلڈ ٹرمپ پر جوہری معاہدے سے دستبرداری کے لئے دباؤ کے باوجود وہ ایران کے جوہری پروگرام کی پیشرفت کو نہیں روک سکے، اسرائیلی چینل نے زور دے کر کہا کہ ان تمام معاملات میں نتن یاہوجنہوں نے مستقل طور پر اپنے آپ کو فاتح قرار دیا در اصل ان کو ایک بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیلی ویب سائٹ کی ویب سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کے عہدے دار اب بھی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جوہری معاہدے کو اپنے مفادات کے مطابق طے پانے یا ایڈجسٹ کرنے سے باز رکھیں،صیہونی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ آویو کوخاوی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کی مخالفت کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کی انٹلی جنس سروس کے سابق سربراہ آهارون زئیوی ورکش نے بھی گذشتہ ہفتے یدیؤت آہرونٹ اخبار کو بتایا تھا کہ نیتن یاھو نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے میں ناکام ہونے پر ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا جوہری معاہدہ اسرائیل کے لئے بہت برا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
روس کا ایرانی جوہری مذاکرات میں شرکت کے لیے تیاری کا اعلان
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری
فروری
پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی
اگست
اپوزیشن ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
مئی
چین کا غزہ کی صورتحال کے بارے میں اظہارخیال
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ
نومبر
عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ
?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں جنوبی نابلس میں 31 فلسطینی زخمی
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیوں
فروری
غزہ جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ کیوں ہے؟
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: اگر قابض مستقل جنگ بندی پر راضی ہو جاتے ہیں
دسمبر
داعش کے خلاف عراق فوج کی اہم کاروائی
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے داعش کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے اس
فروری