?️
لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے ، اپوزیشن میں میرٹ کی بات لیکن اقتدار میں میرٹ بھول جاتے ہیں۔
کہوٹہ لا یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ انٹرنیشنل کانفرس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں، وزیراعظم کہتے ہیں 5 ججز یا 3 ججز میں سے انتخاب کریں گے، وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں چیزوں کو میرٹ پر چلنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو پتا نہیں جب 7ویں نمبر پر کسی کو اٹھا کر لاتے ہیں تو اسے جوتے مارے جاتے ہیں، جب 7نمبر اور 4 نمبر والے کو سیاستدان اوپر لاتے ہیں تو جوتے سیاستدانوں کو پڑتے ہیں، کوئی ایک ماہ، 6ماہ یا ایک سال کیلئے چیف جسٹس بنتا ہے تو بننے دیں، سپریم کورٹ میں کوئی بھی چیف جسٹس بنتا ہے تو بننے دیں۔
جب کوئی ریٹائرڈ ہوتا ہے تو اس کو جانے دیں ایکسٹینشن کیوں دیتے ہیں؟اپوزیشن میں میرٹ کی بات کرنے والے اقتدار ملنے پر میرٹ بھول جاتے ہیں۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مصالحتی عدالتوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے تاکہ مقامی سطح پر مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لوئر کورٹس میں بھی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حالات تب بہتر ہونگے جب ججز، جرنیل، بیوروکریٹ ملک کا درد محسوس کریں گے اور طاقتور طبقے جو سیٹوں پر بیٹھے ہیں ان کو میرٹ پر معاملات چلانے چاہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ انصاف کا نظام اور تھانہ کلچر ہمارے معاشرے کے اصل چہرہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی سپورٹ کے بغیر پولیس میں ایف آئی آر درج نہیں ہوتی اور اگر کسی عام شہری کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہو جائے تو وہ برسوں انصاف کیلئے دھکے کھاتا رہتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کی خرابی کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے کہ ہماری پولیس پر کام کا دبائو ہے لہذا ان کے مسائل کو بھی حل کرنا ہو گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازم 24 گھٹنے لگاتار کام کرتا ہے اور وہ یونیفارم اتار کے آرام بھی نہیں کر سکتا ، لہذا تھانہ کلچر بہتر کرنے کیلئے پولیس کو بھی سہولیات دینی پڑیں گی جو انکا حق بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی تنخواہیں بہتر کرنے اور ڈیوٹی اوقات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کی تعداد لاکھوں میں ہے اور عوام انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف یہودی تنظیم کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایک یہودی گروہ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کو بے
مئی
ہمیں بطخوں کی طرح شکار کیا جاتا ہے، ہم محفوٖظ نہیں ہے: اسرائیلی اہلکار
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے آج سہ پہر ایک صہیونی آبادکار کی ہلاکت
مئی
فرانس میں غم و غصہ؛ پیرس میں457 مظاہرین گرفتار،903 مقامات پر آتشزدگی
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک میں پنشن قانون میں اصلاحات کے
مارچ
اپنی حد میں رہو؛ عراقی سیاسی مبصر کا برطانوی سفیر سے خطاب
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے عراق میں برطانوی سفیر
جنوری
ملک داخلی معاملات میں ریاض کی مداخلت پر ہزاروں یمنیوں کے مظاہرے
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: شبوا صوبے کے ہزاروں باشندے نماز جمعہ کے بعد صوبائی
دسمبر
سعودی اندرونی بحران یمن پر حملے کا باعث کیسے بنا؟
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں سعودی جارح اتحاد نے تمام بین الاقوامی قوانین
دسمبر
سعودی وزیر کا امریکہ کے بارے میں اظہار خیال
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے مشیر عادل جبیر کا کہنا ہے کہ
مارچ
28 drown in India bus crash, many of them children
?️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego