صیہونی حکام کو اپنے فوجیوں کی کتنی فکر ہے؟ حماس نے پول کھول دی

صیہونی

?️

سچ خبریں: القسام فورسز نے غزہ میں 10 سال پہلے پکڑے گئے 4 صیہونی فوجیوں کی اسیری کا ذکر کرتے ہوئے ایک معنی خیز ویڈیو میں مقبوضہ علاقوں کے باشندوں سے کہا ہے کہ تمہارے حکمرانوں کے لیے تمہاری کوئی اہمیت نہیں ہے۔

غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بٹالینز نے غزہ میں قید 4 صیہونی فوجیوں کو ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے صیہونی باشندیوں کو یاد دلایا ہے کہ تمہارے حکمرانوں کو تمہارے قیدیوں کے انجام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکام کا اپنے قیدیوں کو واپس لینے سے انکار!

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بٹالینز نے اپنے ویڈیو پیغام میں غزہ میں موجود 4 اسرائیلی فوجیوں (ہدار، ارون، عمر، میگنیسٹو) کی طرف اشارہ کیا جنہیں ان بٹالینز نے 10 سال سے اسیر کر رکھا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وقت ختم ہوتا جا رہا ہے لیکن صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ ابھی تک ان کی واپسی سے لاتعلق ہے اور اس نے ان کی رہائی کے لیے نہ اب تک کوئی کوشش کی ہے اور نہ ہی آئندہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکام اپنی فوجی ہلاکتوں کو کیوں چھپاتے ہیں؟

القسام نے اعلان کیا کہ ان مجاہدین سے ان کا رابطہ منقطع ہو گیا، جو 2014 سے ان 4 فوجیوں کی حفاظت پر مامور تھے۔

القسام کا پیغام کچھ اس طرح ہے:

10 سال گزر گئے۔
کیا آپ کو یہ یاد ہیں؟
ہدار… ارون… عمر… میگنیسٹو
نیتن یاہو کی کابینہ 2014 سے آپ کے بچوں کو بھولی ہوئی ہے اور انہیں واپس نہیں لایا گیا۔

بدقسمتی سے، گروپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
07/10/2023
ابھی رابطہ کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے۔
چاہے ماضی میں اور چاہیے اس وقت نیتن یاہو اور ان کی کابینہ ایک بار پھر آپ کے بچوں اور پیاروں کی واپسی سے لاتعلق ہیں۔
یاد رکھنا… وقت ختم ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

بشاراسد کے بعد شام اسرائیل کے لیے آسان ہدف بنتا جا رہا ہے 

?️ 9 دسمبر 2025 بشار اسد کے بعد شام اسرائیل کے لیے آسان ہدف بنتا

فرانس کا ریکارڈ توڑ فوجی بجٹ

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے کر اس

ایران کے خلاف ٹرمپ اور نیتن یاہو کی کہانی

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: واللا نیوز نے اپنی سرخی میں دعویٰ کیا ہے کہ

مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر

تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے

اسپین کے بادشاہ اور ڈنمارک کی ملکہ کورونا میں مبتلا

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یورپی کمیشن کی رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ

فلسطین میں غاصبانہ قبضے کی پالیسی کے الٹے نتائج

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی استقامتی کارروائیوں کی حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے