?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ حج پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کے حوالے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرآئزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی، ایک ہزار نشتیں ہارڈ شپ کیسز کے لیے مختص ہوں گی، 300 نشستیں مزدوروں یا کم آمدنی والے ملازمین جو کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ سے رجسٹر ہوں گے، ان کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گی، حج گروپ آرگنائزرز وزارت مذہبی امور کے ساتھ سروس پرووائیڈر معاہدے پر دستخط کریں گے اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ان آرگنائزرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کے حوالے سے اس مرتبہ ناظم کا نیا عہدہ مقرر کیا گیا ہے، ہر 100 حجاج کے لیے ایک ناظم مقرر ہو گا، ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر اسٹاف میں سے ہی کیا جائے گا۔
کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ دوارن حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لیے معاوضہ بڑھایا گیا ہے، انتقال کرنے والے حجاج کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کے بجائے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا جب کہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ حجاج کی سہولت کے لیے ایک خصوصی حج مینجمنٹ ایپلی کیشن بنائی گئی ہے اور حجاج کی تربیت کے حوالے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے حج بیلٹنگ میں ایسے افراد کو ترجیح دینے کی ہدایت کی جو پہلی مرتبہ حج کی ادائیگی کریں گے، اس نے مزید ہدایت کی کہ حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سفارش پر سعید اقبال، معظم احمد، مدیحہ خالد، عثمان حیدر اور محمد سجاد فاروقی کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ میں بطور پرائیوٹ ممبران تقرری کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ و محصولات کی سفارش پر فارن کمرشل فنانسنگ فیسیلیٹی کی لندن انٹر بینک آفرڈ ریٹ لائیبر سے سیکیورڈ اوور نائیٹ فنانسنگ ریٹ سوفر پر منتقلی کے معاہدے کی بعد از دستخط توثیق کی۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سفارش پر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2024 اور 25 کی منظوری دی۔
کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر بحری جہازوں کی درجہ بندی کی سرٹیفکیشن کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگز، کراچی اور بحریہ کلاسیفکیشن سوسائٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شرح سود میں کمی، ملکی معیشت اور کاروبار کے لیے مثبت خبر ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آگئی، مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں شرح سود میں بتدریج کمی کی، شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسے ہی بہتری آتی رہی تو معیشت اچھے طریقے سے آگے بڑھےگی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ دورہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیات تھا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہوا ہے، بزنس ٹو بزنس ایم او یوز، سرمایہ کاری اور آئی ٹی سیکٹر کے ماہر افراد کے حوالے سے بات ہوگی، آذربائیجان سے بھی 2 ارب ڈالر کے ایم او یوز کا وقت آگیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خلاف سزا سنائے جانے کا امکان:صیہونی اخبار
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے معتبر اخبار ہارٹیز نے رپورٹ دی ہے کہ
نومبر
Oka Antara plays police detective in new crime series ‘Brata’
?️ 30 جون 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
پنجاب میں جیت کی صورت میں عمران خان نے وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا:پرویز الہیٰ
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا
مئی
امریکہ ریاض کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتا: سعودی ماہرین
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد
مارچ
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے خدشات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے
جون
انڈونیشیا کے صدر کے ذریعہ یوکرین کا روس کو پیغام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ماسکو میں کہا کہ یوکرین
جولائی
لبنان پر صیہونی حملوں کی براہ راست امریکی نگرانی
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے
اکتوبر
حکومت سندھ کی شہریوں کے فوجی ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل
?️ 17 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت
نومبر