?️
سچ خبریں:ایک صیہونی ربی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی سعودی یہودیوں کا مرکزی ربی بن جائیں گے کیونکہ انھیں وہاں سب جانتے ہیں۔
عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ربی یعقوب یسرائیل هرتسوع نے مکور ریشون اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی سعودی عر ب کے یہودیوں کے اہم ربی بن جائیں گے اس لیےکہ اس ملک میں یہودیوں کی بڑی آبادی ہے،انہوں نے مزید کہا کہمیں 25 سالوں سے زراعت کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کر رہا ہوں ،ہمارے درمیان اختلافات موجود تھے، تاہم حالیہ برسوں کے دوران ان اختلافات میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سعودیوں کو ہرہفتے توریت کی ایک تصویر یا ویڈیو نظر آتی ہے جو یا تو اگلی نسل کو منتقل کردی جاتی ہے یا ہمارے پاس واپس آجاتی ہے۔ آل سعود پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے متعلق اپنے نظریے کوتبدیل کریں جس کے نتیجہ میں کسی بھی صورت میں صورتحال ہمارے حق میں ہے۔
صیہونی ربی نے کہا کہ سعودی عرب میں ، وزارت داخلہ سے لے کر وزارت خارجہ یہاں تک کہ سب سے زیادہ محروم علاقوں تک ہر کوئی مجھے جانتا ہے، مجھے یقین ہے کہ آل سعود اگلے ایک یا دو سال میں یہودی مرکز تعمیر کرے گا ، جیسے متحدہ عرب امارات یہودی سنٹر نے تعمیر کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بحرین اور متحدہ عرب امارات سمیت صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد امکان ہے کہ سعودی عرب جلد ہی اس حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات ظاہر کردے گا،قابل ذکر ہے کہ صیہونی عہدہ داروں کی جانب سے اس طرح کا دعوی پہلی بار نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد صیہونی عہدہ دار کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے خفیہ تعلقات پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہیں تاہم وہ ایران کے خوف سے انھیں منظر عام پر لانے سے کتراتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کے فضائی حملوں میں 27 افراد جاں بحق اور زخمی، بچوں سمیت شہری نشانہ بنے؛ طالبان کا دعویٰ
?️ 10 جون 2026سچ خبریں:افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے فضائی
جون
تل ابیب کا جوا اور وقت ختم ہوا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
دسمبر
پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا
?️ 16 اگست 2025پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس
اگست
اسرائیل کا ایران پر حملے کے لیے ٹرمپ پر دباؤ؛ صہیونی ذرائع کا دعویٰ
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت ایران
جولائی
تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام
جنوری
پاکستان تحریک انصاف کے کچھ منحرف ارکان کا حکومت سے رابطہ
?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تین منحرف
مارچ
امریکہ کا چین پر خفیہ جوہری تجربات کا الزام
?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:امریکہ نے چین پر 2020 میں خفیہ جوہری تجربہ کرنے کا
فروری
حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ کے میڈیا کنسلٹنٹ طاہر النونو نے کہا کہ جنگ
جون