ایک ضمنی الیکشن شریف کی  ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا:شہباز گل

یک ضمنی الیکشن شریف کی  ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا:شہباز گلا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے ڈسکہ ضمنی الیکشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف ‏کی ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا۔ماضی میں پنجاب پر شریف خاندان کا قبضہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مریم اورنگزیب کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز ‏گل نے کہا کہ جیتے توٹھیک، ہارے تو ریاست کیخلاف بیانات نااہل لیگ کی منافقت ہے۔شہباز گل نے کہا کہ دہائیوں تک ملک پرمسلط رہنے والے آل شریف انجام کے قریب ہیں، مولانا ‏،زرداری کے پاؤں پڑنے والے آج انقلاب کی باتیں کررہےہیں ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف کی ‏ڈوبتی سیاست کاسہارانہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کوگروی رکھ کر ذاتی اثاثے90گنابڑھانے والوں نےصرف عوام کولوٹا، ماضی ‏میں پنجاب شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیازکاراج تھا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصرسےپنجاب میں 450 ارب کی سرکاری زمین واگزار کرا ‏چکے، پنجاب میں10ہزارسےزائداسکول،ہیلتھ یونٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کا سرکاری اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کےسامنے سرکاری نتائج کا اعلان کیا، سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار76 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے اعلان کردہ سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار علی اسجدملہی نے93ہزار433 ووٹ حاصل کیے، تحریک لبیک پاکستان کے محمد خلیل سندھو 8268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

مشہور خبریں۔

اردن کے سابق رکن پارلیمنٹ ال لہن نے غزہ کی تکلیف دہ صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کی

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ میں بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کے وسیع حملوں

صیہونیوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار کر کے اپنے لیے جہنم خرید لی:عطوان

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور انٹر ریجنل اخبار رائے

لوگ ایمن کو نہیں مجھے ٹرول کرتے ہیں، منال خان

?️ 9 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ منال خان نے شکوہ کیا ہے کہ سوشل

وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلہ پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھا خط

?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے

دنیا بھر میں بعث پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کو امریکہ کی خفیہ حمایت کا انکشاف

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: عراق کی سیاسی ائتلاف "تقدم” کے رکن عبدالحمید احمد الدلیمی

اسرائیلی حکومت کا غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر حملہ

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نے

نیتن یاہو اور برطانوی شخصیت کے درمیان تل ابیب میں خفیہ ملاقات

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن

غزہ نسل کشی کی دوسری برسی پر فلسطینی اسلامی جہاد کے 8 پیغامات

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے