?️
سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ازخود سیاسی مواد دکھانا بند کردیا، تاہم صارفین سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد مواد کو دیکھ سکیں گے۔
انسٹاگرام اور تھریڈز کی بلاگ پوسٹس میں تصدیق کی گئی کہ دونوں پلیٹ فارمز پر اب بائی ڈیفالٹ یعنی ازخود کسی طرح کا سیاسی مواد نظر نہیں آئے گا۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ تاہم صارفین دونوں پلیٹ فارمز کی سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد سیاسی مواد کو دیکھ سکیں گے۔
میٹا نے دونوں پلٹ فارمز پر رواں برس نومبر میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر سیاسی مواد دکھانا بند کیا ہے، تاہم سیٹنگ میں تبدیلی کے بعد امریکی صارفین بھی ہر طرح کا سیاسی مواد دیکھ سکیں گے۔
کمپنی نے سیاسی مواد کو انتخابی موضوعات، حکومت، پالیسی اور سماجی مسائل کو سیاسی نقطہ نظر سے بیان کرنے کے طور پر بیان کیا ہے اور دنیا بھر کے صارفین کے آنے والے دنوں میں ازخود سیاسی مواد نظر آنا بند ہوجائے گا۔
اب تک دونوں پلیٹ فارمز صارف کے الگورتھم کی بنیاد پر اسے سیاسی مواد بھی دکھاتے تھے لیکن اب سیٹنگ میں تبدیلی کیے جانے اور پلیٹ فارمز کو اجازت دیے جانے کے بعد ہی انسٹاگرام اور تھریڈز پر سیاسی مواد نظر آئے گا۔
تاہم میٹا نے فوری طور پر دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر ایسی تبدیلی نہیں کی لیکن امکان ہے کہ اس پر بھی تبدیلی کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
سیکڑوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:آج اتوار کے روز سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی حکومت کی
اکتوبر
شہید امام خامنہ ای ، بہادری کی علامت تھے
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: شیخ کفاح محمد، چیئرمین مرکز برائے اسلامی تعاون ماسکو نے ایک
جولائی
فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا
مئی
"جمبلاٹ”: شام کی پیش رفت ایک طویل بحران کا آغاز ہے
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ نے
جولائی
اسرائیل کئی محاذوں پر لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا : سینیئر صہیونی افسر
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اسی وقت جب صیہونی حکومت نے ایک مکمل جنگ
نومبر
استنبول میں اردوغان کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد
مئی
امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے داماد سے 6 گھنٹے کے سوال و جواب
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: سابق صدر کے داماد جیرڈ کوشنر 6 جنوری کے واقعات
اپریل
غیر ملکی کمپنیاں ابوظہبی اور دبئی سے فرار
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: پیر کے روز جس وقت یمنی انقلابیوں نے متحدہ عرب
فروری