?️
سچ خبریں:جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران فلسطینی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر قصبے میں 14 سالہ فلسطینی نوجوان محمد شحادہ کو قابض حکومت کی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔
اس سلسلے میں فلسطینی وزارت خارجہ نے اس فلسطینی نوجوان کو شہید کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب حکومت کی افواج کی جانب سے محمد شحادہ کے خلاف یہ نیا جرم فلسطینیوں کے روزانہ قتل عام کا ایک لازمی حصہ ہے ،فلسطینی وزارت خارجہ نے اس جرم کو قابض حکومت کی فوج کی اخلاقی گراوٹ کی علامت قرار دیا۔
وزارت نے اس جرم کے لیے نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں اسرائیلی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا،فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کو بین الاقوامی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سےبھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی غاصبوں اور آباد کاروں کے جرائم کی تحقیقات شروع کرے۔
درایں اثنافلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بھی ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ شہید محمد شحادہ اسرائیل کی منظم دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے
?️ 26 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں امریکی طلباء کا اضافہ اور عرب
مئی
ترکی حکومت کا بی بی سی کے رپورٹر کو ملک بدر کرنے کا اعلان
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے بی
مارچ
الاقصیٰ طوفان اور اسرائیل کا نظریہ مکڑیوں کے گھر سے زیادہ کمزور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: تاریخی الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پورا ایک سال گزر چکا ہے،
اکتوبر
حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2024ء کے لیے
نومبر
خیبر پختوانخواہ نے مرکزی حکومت سے فوج طلب کر لی
?️ 25 اپریل 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے تیزی سے
اپریل
سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے جمعہ کی
اپریل
چالیس سال سے فتنہ پھیلانے والوں سبق سکھا دیا گیا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 19 اکتوبر 2025فیصل آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا
اکتوبر